17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پوسوکو نے اپنی خاتون ملازمین کی طرف سے ادا کیے جانے والے غیر معمولی رول کا جشن منانے اور اس کا اعتراف کرنے کے لیے ناری شکتی ویڈیو جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، پوسوکو جو قومی پاور گرڈ آپریٹر ہے اور بجلی کی وزارت کے تحت عوامی شعبے کا ایک یونٹ ہے اُس نے اپنے یہاں کی خاتون ملازمین کے ذریعے ادا کیے جانے والے غیرمعمولی رول کا جشن منانے اور اس کا اعتراف کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کیا۔ اس ویڈیو کا اجرا کارپوریٹ سینٹر آفس سے وابستہ ایچ آر کی ڈائریکٹر میناکشی داور نے ایک ویبینار کے ذریعے کیا جس میں پوسوکو کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے وی ایس بابا، ڈائریکٹر سسٹم آپریشن ایس آر نرسمہن ، ڈائریکٹر مارکٹ آپریشن ایس ایس برپندا، ڈائریکٹر فائنانس آر کے سریواستو ، پوسوکو کے مشیر ایس کے سونی، آرایل ڈی سی کے سبھی سربراہان اور تربیت پانے والے ارکان نے شرکت کی۔

میناکشی داور نے کہا ‘‘آج خواتین کو یہ معلوم کرنے کا چیلنج درپیش ہے کہ ملی جلی صنف والی ٹیموں پر کس طرح اور زیادہ اثر قائم کیا جائے۔ پوسوکو نے خواتین کو یہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے بہترین موقعوں کی پیشکش کی ہے۔ وہ روایتی خیالات کو چیلنج کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں اور ٹیموں کو انسپائر کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنے نت نئے نظریات کو قابل عمل مقاصد اور نتائج میں بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہیں’’۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ پوسوکو میں خواتین نے اپنے کام اور اپنی قیادت کا لگاتار مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس تنظیم پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔ میں پوسوکو میں تمام خواتین کو تنظیم کے تئیں ان کے عزم اور تعاون پر مبارکباد دیتی ہوں۔

میناکشی داور کو بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں وومین ایچیور ایوارڈ ۔

ویمن پرسونا – ان-وینا آف دا ڈیکیڈ، دا ایچیور ایوارڈ ، ایمٹی لیڈرشپ ایوارڈ ، سیزنل ایچ آر پروفیشنل ایوارڈ ، ایچ آر میں مہارت پر وومین سُپر ایچیور ایوارڈ ، ایچ آر میں توانائی کے شعبے میں مہارت رکھنے والی خواتین کا ایوارڈ  شامل ہیں۔

ایس آر ایل ڈی سی کے سینئر جنرل منیجر ٹی کلانیتی ‘‘پوسوکو معلومات پر مبنی ایک کمپنی ہے۔ میں مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے جذبے سے بھرپور انجینئروں کی اس ٹیم کی قیادت کرنے، مختلف رول ادا کرنے اور مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لائق بنایا۔ مجھے اپنے خیالات کے مطابق تخلیقی انداز میں اور بلا انحصار کام کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں محاذوں پر پوسوکو نے خواتین کے لیے مجموعی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ ’’

خواتین پوسوکو میں تنظیمی حسب مراتب کے ذریعے افرادی قوت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ پوسوکو کا مینجمنٹ خواتین ملازمین کو وافر موقعے فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ طور پر ترقی کر سکیں۔

ایس آر ایل ڈی سی کے سینئر ڈپٹی جنرل منیجر سی ریتھی نائر ‘‘مجھے پوسوکو کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ یہ بھارت کے بجلی نظام کے مربوط کام کاج کے لیے ذمہ دار ہے۔ ہمارا مینجمنٹ بہت ہی مددگار ہے اور ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں سبھی قسم کے اقدامات کی یقین دہانی کراتا ہے۔ میرے پاس میرے رفقائے کار کی ایک بہت ہی معاون اور باصلاحیت ٹیم موجود ہے ۔ ہم گرڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔’’

اس ویڈیو کو مندرجہ لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے : https://posoco.in/video-gallery/.

پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن کی حکومت ہند پوری طرح مالک ہیں جو بجلی کی مرکزی وزارت کے تحت ایک چھوٹی صنعت ہے۔ اس کی تشکیل پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی بجلی کے بندوبست کی کارکردگی سے نمٹنے کے لیے مارچ 2009 میں تشکیل کی گئی تھی۔ لیکن اسے جنوری 2017 میں ایک علیحدہ کمپنی بنا دیا گیا۔ یہ ایک محفوظ طریقے سے گرڈ کی مربوط کارکردگی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More