Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم ، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روس کے وزیر توانائی جناب الیکزینڈر نوواک سے بات چیت

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم ، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے 6 مئی 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روس کے وزیر توانائی جناب  الیکزینڈر  نوواک سے بات چیت کی۔ بات چیت میں تیل اور گیس کی عالمی صورتحال  کا احاطہ کیا گیا اور  تیل ، گیس اور کوئلے کے شعبے  میں  دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

روس کے وزیر توانائی جناب نوواک نے  جناب دھرمیندر پردھان کو حال ہی میں اوپیک  پلس معاہدے پر  حال ہی میں دستخط کئے جانے  کے بارے میں بریفنگ دی۔ جناب دھرمیندر پردھان نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا کیونکہ عالمی توانائی کے بازاروں میں  استحکام لانے کے لئے  یہ ایک اہم قدم ہے۔ جو کہ کھپت کرنے والے ایک ملک کے طور پر  ہندوستان کے لئے بھی اہم ہے۔ روسی وزیر نے ایک بڑے دو طرفہ پارٹنر کے طور پر اور ہائیڈرو کاربن کی کھپت  والے ایک بڑے  ملک کے طور پر ہندوستان کے رول کی شناخت کی اور اس کی ستائش کی۔ جناب دھرمیندر پردھان نے  اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی معیشت  ہائیڈرو کاربن کے لئے  مانگ پر مرکوز رہے گی۔

دونوں وزرا نے  دونوں ممالک کے درمیان چلنے والے  پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا جن میں  ووستوک پروجیکٹ میں روزنیفٹ کے ساتھ شراکت داری، ایل این جی کی نوواٹیک سپلائی، گیل اور گزپروم کے درمیان تعاون ، گز پروم نیفٹ کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ، انڈین آئل کو  روز نیفٹ کے ذریعہ خام تیل کی سپلائی وغیرہ شامل ہیں۔ روس کی جانب سے  کووڈ ۔ 19 کی وجہ سے پیدا شدہ غیر متوقع صورتحال کے باوجود  ہندوستان کے مسلسل تعاون کی ستائش کی گئی۔ جناب الیکزینڈڑ نوواک نے ہندوستان کی توانائی کی ضرورتوں  کو پورا کرنے میں  تعاون جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

اس میٹنگ کے دوران کوئلے کے شعبے میں  تعاون پر خصوصی زور دیا گیا، جس میں ستمبر 2019 میں ہندوستانی وزیراعظم کے روسی دورے کے بعد سے خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔اس سلسلے میں روسی وزیر نے  جناب دھرمیندر پردھان کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا کہ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کے مقصد  سے کوئلے کے شعبے میں  تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی ڈبلیو جی میٹنگ  جلد ہی بلائی جائے۔

ہندوستان کی جانب سے روس کی طرف سے جاری طویل مدتی تعاون کا خیرمقدم کیا گیا اور  جناب دھرمیندر پردھان نے  روسی وزیر  الیکزیندر نوواک سےاپنی اس درخواست کو دہرایا کہ  صورتحال مستحکم ہونے پر جب بھی انہیں  وقت ملے وہ ہندوستان کا دورہ کریں۔ اسی دوران  دونوں وزرا نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے افسروں کو بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

دونوں فریقین توانائی کی عالمی صورتحال کے موجودہ چیلنجوں کاجائزہ لینے  اور اس بات  پر متفق  ہوئے کہ ہندوستان مانگ  کو پھر سے پیدا کرنے کے لئے  ایک اہم محرک کا رول ادا  کرے گا جو کہ  عالمی معیشت کے احیا میں بنیادی حیثیت کا حامل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More