17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم اور قدرتی گیس و ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر نے جاپان کا دورہ کیا

Urdu News

 نئیدہلی۔؍اکتوبر۔پٹرولیم و قدرتی گیس اور ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے جاپان  کے ٹوکیو شہر جانے والے ایک وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے یہ دورہ ایل این جی تیار کرنے والی  کمپنی – صارفین کانفرنس میں شرکت کے لئے 17 سے 18 اکتوبر 2017 کو کیا۔

جاپان کی معیشت ، تجارت اور صنعت (ایم ای ٹی آئی) اور ایشیا بحرالکاہل توانائی  ریسرچ سینٹر (اے بی ای آر سی) نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح کے سالانہ مذاکرات کیے گئے جن سے اس میں شرکت کرنے والوں کو ایل این جی سے متعلق عالمی مارکٹ میں تازہ ترین رجحانات کے بارے میں اپنے تجربات سے واقف کرانے اور ایل این جی کی عالمی مارکٹ بنانے کے نظریے سے ایک فورم فراہم ہوا ہے۔

جناب پردھان نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی عالمی مارکٹ ایک بڑی منتقلی سے گزر رہی ہے جس پر  نئی چیزوں کی سپلائی  کا اثر پڑرہا ہے۔ جس کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ سپلائی کیے جانے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایل این جی سے متعلق عالمی منڈیوں سے زور دیکر کہا کہ وہ نرم شرائط  طے کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ جیسے قیمتوں پر نظرثانی ۔  جناب پردھان نے زور دیکر کہا کہ یہ اصلاحات ایک شفاف ، مستعد حقیقی معنوں میں عالمی اور متوازن ایل این جی مارکٹ میں ترقی کیلئے لازمی  ہیں۔

جناب پردھان نے جاپان کے معیشت ، تجارت اور صنعت کے وزیر جناب ہیروشگے سیکو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں ملکوں نے بھارت میں اور بیرون ملک کمپنیوں کے بیچ ہائیڈروکاربن شعبے میں جاری تعاون پر بات چیت کی اور آپسی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے  طور طریقے  تلاش کیے۔ وزیر موصوف جناب پردھان  نے، جناب سیکو کو 16ویں توانائی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں وزراء نے ایک رقیق ، نرم اور ایل این جی سے متعلق عالمی مارکٹ پر تعاون کے ایک مفاہمت نامے ایم او سی پر دستخط کیے۔

جناب پردھان نے جاپان کے صحت ، محنت اور بہبود کے وزیر جناب کتسونووو کاتو سے ملاقات کی اور ہنرمندی  کے شعبے میں تعاون میں اضافے سے متعلق دوطرفہ اہمیت کے حامل معاملات پر بات چیت کی۔ ٹی آئی ٹی پی ایک پروگرام ہے جس کے تحت تین سے پانچ سال کے عرصے میں جاپان کو بھارتی تکنیکی انٹرنز  کو بھیجنے کیلئے ایک زبردست  پروگرام ہے۔

بھارت اور جاپان دنیا میں توانائی بڑے صارفین ہیں  ایل این جی شعبے میں جاپان دنیا کا سب سے بڑا درآمد کار ملک ہے اور بھارت چوتھا سب سے بڑا درآمد کار۔ جاپان بھارت انرجی پارٹنر شپ کے اقدام پر جنوری 2016 میں دستخط کیے  تھے۔ طرفین نے اتفاق کیا تھا کہ وہ اچھی کارکردگی والی توانائی کی مارکٹ کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More