20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ -19 کے بارے میں تازہ معلومات

Urdu News

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے کل 1264 مریضوں کا علاج کیاگیا۔یہ ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی مریضوں کی سب سے زیادہ ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس طرح اب تک کووڈ19 کے 82369 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

کووڈ-19 کے مریضوں میں صحت یاب ہونےکی شرح 47.40 فیصد ہوئی ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے کی شرح میں 4.51 فیصد درج کیاگیا ہے، جو اس سے ایک دن پہلے صحت یاب ہونے کی شرح 42.89 فیصد تھی۔

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے اور یہ 25 مئی کو 89987 سے گھٹ کر 86422 رہ گئی ہے۔سبھی فعال معاملے سرگرم طبی نگرانی میں ہے۔

30 مئی 2020 کو گزشتہ 14 دن میں معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح 13.3 تھی اور گزشتہ 3 دن میں یہ بہتر ہوکر 15.4 رہ گئی۔  اموات کی شرح 2.86 فیصد ہے اور 29 مئی 2020 تک آئی سی یو میں کووڈ-19 کے فعال مریضوں کی تعداد 2.55 فیصد تھی، جبکہ وینٹی لیٹرس پر 0.48 فیصد  اور آکسیجن لینے والے مریضوں کی تعداد 1.96 فیصد تھی۔ 462 سرکاری لیباریٹریوں اور 200 پرائیویٹ لیباریٹریوں کے ذریعہ ملک میں ٹسٹنگ کی صلاحیت میں اصافہ ہوا ہے۔  اب تک کووڈ-19 کے 3612242 ٹسٹ کئے گئے ہیں، جبکہ کل 126842 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

کووڈ-19 کے بندوبست کے لئے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تعلق سے اب تک 942 کووڈ-19 کے لئے مخصوص اسپتال قائم کئے گئے ہیں، جہاں 158908 آئسولیشن بستر، 20608 آئی سی یو بستر اور 69384 آکسیجن کی سہولت سے لیس بستر دستیاب ہیں۔ اسی طرح 2380 کووڈ-19 کے مخصوص ہیلتھ سینٹرس چالو کردیے گئے ہیں، جہاں 133678 آئسولیشن بستر، 1091 آئی سی یو بستر اور 45750 آکسیجن کی سہولت سے لیس بستر شامل ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے اب 10541 قرنطینہ سینٹر، 7304 کووڈ کیئر سینٹر ہیں، جہاں 664330 بستر دستیاب ہیں۔ مرکز نے 119.88 لاکھ این 95 ماسک بھی فراہم کئی ہیں اور 96.14 لاکھ پی پی ای بھی فراہم کئے ہیں۔ مرکز نے این 95 ماسک اور پی پی ای ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سینٹرل انسٹی ٹیوشن کو فراہم کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کے نئے ضابطوں کے ساتھ رہتے ہوئے ہر طرح کی احتیاط کا خیال رکھا جائے۔ یہ لازمی ہے کہ پبلک یا عام مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی فاصلے سے متعلق تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔ ہاتھ دھونے نیز وقتا فوقتا ہاتھ صاف کرنے اور دوسری صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جائے۔ پبلک مقامات پر ماسک یا فیس کوور کا استعمال کیا جائے اور سانس  یا کھانستے ہوئے بہت زیادہ احتیاط سے کام لیا جائے اور اس سلسلے میں سبھی طور طریقوں کا خیال رکھا جائے۔ اس بات کو بھی اجاگر کیاگیا ہے کہ کووڈ-19 کا بندوبست اسی صورت میں ممکن ہے جب ہر ایک کی جانب سے مناسب باتوں کا خیال رکھا جائے اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران نرمی کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ معلومات کے لئے براہ مہربانی مستقل طور پر https://www.mohfw.gove.in/ اور @MoHFW_INDIA پر وزٹ کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالاتncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کوئی بھی سوال کی صورت میں براہ مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور ٹول فری نمبر1075 پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن نمبر کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More