نئی دہلی، پیسفک پنشن اینڈ انویسٹمنٹ (پی پی آئی) انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد نے اس کے صدر جناب لائنیل سی جونسن کی قیادت میں آج وزیراعظم جنا ب نریندرمودی سے ملاقات کی۔
وفد کے اراکین نے ہندستان میں اقتصادی اصلاحات کے رفتار کی ستائش کی اور ملک میں موجود ترقی کے امکانات پر زور دیا۔ معیشت کے مختلف پہلوؤں جیسے ایف ڈی آئی، جی ایس ٹی وغیرہ پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے ہندستان میں سرمایہ کاری کے متعدد امکانات کو نمایاں کیا۔ انہوں نے حالیہ اصلاحات اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی عوام کی بڑھتی ہوئی توقعات اور مضبوط معاشی مبادیات سرمایہ کاری کے لئے قابل ذکر مواقع کی ترجمان ہیں۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی اور نامیاتی زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے اس حقیقت کی ستائش کی کہ پی پی آئی انسٹی ٹیوٹ کی تعداد پاس ایسے فنڈز ہیں جن کی سرمایہ کاری یہ ٹرسٹی کے طور پر کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹی شپ کا تصور ہندستان میں جانا اور سمجھا ہوا ہے اور مہاتما گاندھی نے بھی واضح طو رپر اس کا ذکر کیا ہے۔