نئی دہلی، پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی نے ، ملک ک ے شہریوں سے صفائی ستھرائی کے کلیدی معیارات کی ملک کی ریاستوں اور اضلاع پر درجہ بندی کی خاطر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے امور کی وزارت کی جانب سے شروع کئے جانے والے سووچھ سرویکشن گرامین 2018 میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ کھلے میں رفع حاجت سے نجات پانے کے ہفتے اور سووچھ سرویکشن گرامین 2018 کے آغاز پر اتراکھنڈ کے ضلع سری نگر کی گڑھوال یونیورسٹی کے احاطے میں ایک تقریب سے خطاب کےدوران محترمہ اومابھارتی نے سووچھ بھارت گرامین 2018 کی تفصیلات پرروشنی ڈالی ۔
صفائی ستھرائی کے عالمی معیار کی پاسداری کے لئے اتراکھنڈ کی ریاستی سرکار کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سووچھ سرویکشن گرامین میں ماحولیاتی صفائی میں بہتری اورتمام عوامی مقامات پر اور ریاست کے تمام مواضعات میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ صفائی ستھرائی کے کام کی کامیابی کو اسی صورت میں کامیاب بنایاجاسکتا ہے ،جبکہ عام لوگ اپنی زندگی کی راستوں کو صاف ستھرا بنائے رکھیں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری پیدا کرنے کے لئے کام کریں ۔اس موقع پر محترمہ اوما بھارتی نے خاص طور سے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنے گاؤوں میں صفائی ستھرائی کے کام کی ذمہ داری سنبھالیں اور سووچھ سرویکشن گرامین میں زبردست اکثریت کے ساتھ شامل ہوں ۔
اس موقع پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سووچھ بھارت مشن گرامین کے جوائنٹ سکریٹری جناب ارون بروکا نے سووچھ بھارت سرویکشن 2018 کی کلیدی عناصر پر روشنی ڈالی ۔
واضح ہوکہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت (ایم ڈی ڈبلیو ایس ) نے ایک خود مختار ایجنسی کے ذریعہ سووچھ بھارت سرویکشن گرامیں 2018 (ایس ایس جی 2018) کا اہتمام کیا ہے ۔جس کا مقصد کثرتی اورمعیاراتی بنیاد پر صفائی ستھرائی (سووچھتا ) کے معیارات کے لئے ہندوستان کے تمام اضلاع کی درجہ بندی کرنا ہے ۔ یہ درجہ بندی ضلعی سطح پر اسکولوں ،آنگن واڑیوں ، پی ایچ سی ،ہاٹ بازار ، پنچایتوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کے جامع معیارات پر مبنی ہوگی ۔ اس سرویکشن پروگرام کے جزو کی حیثیت سے ملک کی تمام ریاستوں اور اضلاع کی درجہ بندی ان کی صفائی ستھرائی کی نوعیت کی بنا پر کی جائے گی اور اس میدان میں بہترین اور مثالی کام کرنے والی ریاستوں اور اضلاع کو دواکتوبر 2018 کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔