16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایس ایل وی۔سی45نے کامیابی کے ساتھ ایمی سیٹ اور28 صارف سیٹیلائٹوں کو لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی  پولر سیٹیلائٹ  لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی۔ سی 45 )نے آج سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز ( ایس ڈی ایس) سے ایمی سیٹ  اور 28 بین الاقوامی صارف سیٹیلائٹوں کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔پی ایس ایل وی۔ سی 45 کی اس پرواز کے پہلے مشن  کے دوران  چار اسٹریپ۔ آن۔ موٹرس سے لیس  پی ایس ایل وی۔ کیو ایل  راکٹ کی نئی قسم کااستعمال کیا گیا۔

پی ایس ایل وی۔  سی 45 نے دوسرے لانچ پیڈ سے ہندوستانی وقت کے مطابق 9 بجکر27 منٹ پر اڑان بھری۔ اس نے  17منٹ 12  سیکنڈ کے بعد ہندوستان کے ایمی سیٹ کو748 کلو میٹر شمسی پولر مدار میں قائم کردیا۔جدا ہونے کے بعد  شمسی توانائی سے چلنے والی ایمی سیٹ کی دو ایرے خودکار طریقے سے تعینات ہوگئی اور بعد ازاں   بنگلور میں واقع اسرو کے ٹیلی میٹری  نگرانی اور کمانڈ نیٹ ورک نے سیٹیلائٹ کا کنٹرول حاصل کیا۔آنے والے دنوں میں یہ سیٹیلائٹ پوری طرح سے کام کرنا شروع کردے گا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/April1image25EPH.jpg

ایمی سیٹ کے جدا ہونے کےبعد لانچ وہیکل کے چوتھے مرحلے کی انجن کو دو مرتبہ  دوبارہ شروع کیا گیا۔ تاکہ 28بین الاقوامی صارف سیٹیلائٹوں کو504کلو میٹر کی بلندی پر شمسی مدار میں پہنچایا جاسکے۔آخری سیٹیلائٹ کو اران بھرنے کے ایک گھنٹہ 55 منٹ کے بعد مقررہ مدار میں پہنچایا گیا۔

اڑان بھرنے کے تقریبا تین گھنٹے کے بعد لانچ وہیکل کے چوتھے مرحلے( پی ایس4) کو دو مرتبہ دوبارہ شروع کرنے کے بعد 450 کلو میٹر کی نچلی سرکلر مدار میں منتقل کیا گیا۔تاکہ اس کے تین  پے لوڈ کے ساتھ تجربات کو انجام دینے کے لئے مدار میں ایک پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ایمی سیٹ ایک سیٹیلائٹ ہے جس کو اسرو کے منی سیٹیلائٹ 2  بس کے ارد گرد  بنایا گیا ہے اور جس کا وزن تقریباً 436 گرام ہے ۔ اسے الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم پیمائش کے لئے تیار کیاگیا ہے۔

لتھوانیا، اسپین، سوئز لینڈ اور امریکہ پر مشتمل چار ملکوں کے 28 بین الاقوامی صارف سیٹیلائٹوں کا وزن کل ملا تقریباً220 کلو گرام ہے۔ان سیٹیلائٹوں میں لتھوانیا کے دو، اسپین ایک، سوئز لینڈ کا ایک اور امریکہ کے 24 سیٹیلائٹ ہیں۔ ان غیرملکی سیٹیلائٹوں کو تجارتی مقاصد کے حصے کے تحت لانچ کیاگیا ہے۔

پی ایس 4 کے ذریعہ لے جائے گئے پے لوڈ اسرو کے آٹو میٹک آئیڈینٹی فیکشن  سسٹم، ایم سیٹ،  انڈیا کے آٹو میٹک پیکٹ ریپٹنگ سسٹم اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس ٹیکنالوجی کےآئینو سفیرک اسٹیڈیز کے لئے ایڈو انس ریٹارڈنگ پوٹیشن اینالائزر سے ہیں۔اس موقع پر اسرو کے چیئرمین  ڈاکٹر کے سیون نے لانچ ہوئی وہیکل اور اس مشن میں شامل  سیٹیلائٹ ٹیموں کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر سیون نے کہا کہ‘‘ آج کا پی ایس ایل وی مشن متعدد طریقے سے بے مثال اور نادر تھا۔یہ مشن چار اسٹریپ۔ آن۔ موٹرس  سے لیس نئی قسم کا تھا۔وہیکل تین مختلف مداروں کوحاصل کیا ہے اور پہلے پی ایس ۔4مرحلے کو شمسی پینلوں کے ذریعہ طاقت فراہم کرائی گئی تھی۔’’انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل وی کی ایک نئی ٹیم نے آج کی مشن کو انجام دیا۔

ڈاکٹرسیون نے  اس مشن میں انڈسٹری کی واضح شمولیت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔اب تک پی ایس ایل وی نے46 قومی سیٹیلائٹوں،ہندوستانی یونیورسٹیوں کے طلبا کے ذریعہ تیار کردہ 10سیٹیلائٹوں اور297 بین الاقوامی صارف سیٹیلائٹوں کو لانچ کیا ہے۔اس میں آج لانچ کئے گئے سیٹیلائٹس بھی شامل ہیں۔

اس کے اگلے مشن کے تحت پی  ایس ایل وی۔سی 46 مئی 2019میں ری سیٹ۔2 بی کو لانچ کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More