28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی 81طیاروں کے لئے تربیتی سہولت کی حصولیابی

Urdu News

نئی دہلی: طویل فاصلے طے کرنے والے آبدوش شکن فن حرب کے لئے درکارپی 81طیاروں (ایل آرایم آراے ایس ڈبلیو) کو بھارتی بحریہ میں 2013میں شامل کیاگیاتھا۔ جہاں تک پی 81طیاروں کے پائلٹوں، آبزروروں ، آرڈنینس اور تکنیکی عملے کی  تربیت کی بات ہے ، پی 81طیاروں کے لئے میسرز بوئنگ امریکہ کے ساتھ ایک معاہد ے پردستخط کئے گئے ہیں تاکہ تربیتی اسٹی مولیٹرکی حصولیابی ممکن ہوسکے ۔ اوراس کے ساتھ ہی ساتھ 60ہزارمربع فٹ کی سول فیسلٹی کی تعمیر ( تربیتی امدادی اور اعداد وشمار کے رکھ رکھاو کامرکز)  بھی عمل میں آسکے اور دس برسوں کے لئے آن سائٹ جامع سالانہ رکھ رکھاومعاہدے پربھی عمل ہوسکے ۔

          مکمل تربیتی سہولتیں، آئی این ایس راجالی ، آراکونم میں،  مارچ 2021سے ہی شروع ہوسکیں گی ۔ اس کے علاوہ اس معاہدے کے ایک حصے کے طورپر کوچی میں نیول انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹیکل ٹکنالوجی ( این آئی اے ٹی ) میں تکنیکی عملے کے لئے   بنیادی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے ایک رکھ رکھاو اسٹی مولیٹربھی چالوکیاجائے گاجو پوری طرح اپنے مقاصدکے لئے وقف ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More