19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چار دھام شاہراہ پروجیکٹ

چار دھام شاہراہ پروجیکٹ
Urdu News

نئی دلّی ، 06فروری / سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ لال منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے پرانی قومی شاہراہ نمبر 58 ، 94 ، 108 اور 109 کے سلسلے میں ، جو قومی شاہراہ نمبر 125 کا رشی کیش سے کیدار ناتھ ، بدری ناتھ ، گنگوتری اور یمنوتری اور ٹنک پور ۔ پتھورا گڑھ سیکشن ہے ، کو دو لینوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کی تخمینہ لاگت تقریباً 11700 کروڑ روپئے ہو گی ۔ اس کام کے تحت اس سڑک کو شاہراہ کے لحاظ سے چوڑا کیا جائے گا ، کنکٹی ویٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کی دونوں جانب با قاعدہ پختہ پیدل گزر گاہیں بھی بنائی جائیں گی ۔ مذکورہ لاگت میں اراضی کا حصول اور تعمیرات سے پہلے کی سرگرمیوں کی لاگت کا تخمینہ بھی شامل ہے ۔ یہ کام 2020 ء تک مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کام کے تحت کالیا سور ، سون پریاگ ، میتھانا ، گووند گھاٹ ، برہی وغیرہ میں پختہ گزر گاہوں کےساتھ ساتھ اوپر سے چٹانیں کھسکنے کی روک تھام کی تجاویز بھی شامل ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ اس شاہراہ کی تعمیر میں سڑک سلامتی اقدامات کا بھی خیال رکھا جائے گا تاکہ زائرین کے لئے بارہ ماسا سڑک رابطہ کاری بر قرار رہے اور دفاعی فورسز کی نقل و حمل کا مقصد بھی حاصل ہو سکے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More