نئیدہلی، ویتنام،لاتویا، اردن اور سری لنکا پر مشتمل چار ملکوں کے سفارت کاروں ؍ ہائی کمشنروں نے آج( 13؍نومبر 2018 )راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو اپنے سفارتی اسناد پیش کئے۔
جن سفارت کاروں ؍ ہائی کمشنروں نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے، وہ درج ذیل ہیں:
1-جناب پھام سنہہ چاؤ، سوشلسٹ ریپبلک آف ویتنام کے سفیر۔
2-جناب آرٹس برتولیس، جمہوریہ لاتویا کے سفیر۔
3-جناب محمد سلام جمیل اے ایف القائد، مملکت ہاشمیہ اردن کے سفیر۔
4-جناب کالوپیگ آسٹن فرنانڈو، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے ہائی کمشنر۔