20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چلی کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، چلی کے ٹائنین کے چیمبر کے صدر جناب فیڈل ایسپنوزا کی سربراہی میں جمہوریہ چلی کے ایک پالیمانی وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور چلی دو بڑی جمہوریتیں ہیں۔ ہم اپنے پارلیمنٹرین کے درمیان مستقل مذاکرات کرتے رہتے ہیں۔ ان مذاکرات نے ہمارے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چلی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چلی نے عالمی پائیدار ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے قائدانہ رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چلی کے اتحاد میں شامل ہونے سے آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں ہماری مشترکہ کوششوں کو استحکام ملے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور چلی کے درمیان اقتصادی رشتے نہایت خوشگوار ہیں اور ہم اس سلسلے میں ملکر مزید اقدامات کرسکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ توسیع شدہ ہند۔ چیلی کے ترجیحاتی تجارتی سمجھوتہ ہمارے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے گا۔

ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ترقی اور چلی کی مہارت ایک دوسرے کے  لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے۔ ہم کانکنی، قابل تجدید توانائی اور خدمات جیسے شعبوں میں ملک کر کام کرسکتے ہیں۔ سائنس و تکنالوجی ، خلا اور دفاعی شعبوں میں بھجی تعاون کی زبردست گنجائش ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور چلی کے مختلف عالمی امور پر مشترکہ خیالات ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں چلی کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کرتا ہے۔ ہندوستان سلامتی کونسل میں ہندوستان کے مستقل ممبر بننے کے لئے چلی کی حمایت کی بھی تعریف کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More