16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چمڑے کے شعبے میں اگلے پانچ سال میں روزگار کے 20 لاکھ موقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے

Urdu News

نئیدہلی ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر نے ’پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ‘کے تحت آر پی ایل تربیت یافتہ افراد کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

ملک بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے’پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا‘ کے تحت  آر پی ایل سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔

موچی سوابھیمان اقدام کے آغاز سے جو ایک ملک گیر کوشش ہے، جس میں ایل ایس ایس سی، موچی برادری  کی جو چمڑے پر مبنی خدمات فراہم کرتی ہے، سی ایس آر فنڈ ز کے ذریعے مدد کریگی   جس سے اس کے باوقار طریقے سے کام کرنے کی یقین دہانی ہوگی۔

ایک تقریب میں، چمڑے کے شعبے میں ایک ہزار سے زیادہ امیدواروں کو چنئی میں پہلے سے سیکھنے کے اسکیم آر پی ایل سے متعلق سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس تقریب میں ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں ایم ایس  ڈی پی کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ چمڑے کا شعبہ برآمد پر مبنی شعبہ ہے اور اس میں اگلے پانچ سال میں روزگار کے 20 لاکھ موقع  پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

حکومت ہند نے 2019 کے بجٹ میںحال ہی میں اعلان کیا  تھا کہ خام اور پوری طرح صاف نہ کئے گئے چمڑے پر برآمداتی ٹیکس کو معقول بنائےجانے سے اس شعبے میں روزگار کے  موقعوں میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکر پانڈے نے پہلے سے سیکھنے کو تسلیم کرنے (آر پی ایل)  سے متعلق سرٹیفکیٹ  ، ہنرمند بھارت کے  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)  کے تحت  تربیت یافتہ افراد کو  تقسیم کیے ۔ جنہیں چمڑے کے  شعبے سے متعلق ہنرمندی کی کونسل (ایل ایس ایس سی)  کی  کوششوں سے  تربیت دی گئی تھی اور ان کے ہنر کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جانے کی تقریب میں  تمل زبان ، تمل ثقافت  اور آثار قدیمہ  کے وزیر جناب  کے، پنڈیاراجن  بھی موجود تھے۔

ہنرمندی کے فروغ  اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت    ایل ایس ایس  سی کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہوئے کام کرتی ہے جو ترغيبی طور پر ہنرسکھاکر  نوجوانوں کے قابل روزگار ہونے اور پیداواریت  کو فروغ دینے کیلئے  ہنرمندی کے  فروغ کی  حوصلہ افزائی کرتی ہے۔  سیکھنے سے پہلے  تسلیم شدگی (آر پی ایل ) کو پی ایم کے وی وائی کے تحت    ان نوجوانوں کو  سرٹیفکیٹ دیے جاتے ہیں جنہوں نے غیررسمی طور پر ہنرمندی حاصل کی ہے ۔ صنعت کیلئے   ملازمین  کے ہنرکو باقاعدہ شکل دینے سے  ہنرمندی کی دستیابی کے بارے میں ایک واضح تصویر  اور مقررہ کوالٹی  و پیداواریت  کے معیارات حاصل کرنے کو تازہ شکل دینے کی  ضرورت سامنے آئے گی۔  جن غیرمعمولی   امیدواروں کو آر پی ایل کے تحت سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں انہیں  عمدہ اسکیم  کے تحت  بہترین درجہ دیا گیا ہے۔ نیز ایچ آر ڈی اسکیم  کے تحت  ایک تقریب میں سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔

جیسا کہ پچھلے ہفتے  ملک بھر کے  20 لاکھ سے زیادہ امیدوارو ں نے پی ایم کے وی وائی 2016 سے 2020 کے تحت آر پی ایل حاصل کیے۔  جن 20 لاکھ 78 ہزار امیدواروں کا نام رجسٹر کیا گیا تھا  ان کے بارے میں 17ستمبر کی تازہ رپورٹ کے مطابق  20 لاکھ 70 ہزار افراد کو تربیت دی گئی جبکہ 20 لاکھ 15 ہزار  کے ہنر کا جائزہ لیا گیا اور 2 لاکھ 3 ہزار افراد کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

ایل ایس ایس سی کی کوششوں  کو سراہتے ہوئے  ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ  عالمی سطح پر بھارت، چمڑے کے ملبوسات اور جوتے تیارکرنے والا  دوسرا سب سےبڑا ملک ہے اور اس کے ساتھ  یہ ایک امکانی مارکٹ بھی ہے۔ اس شعبے میں  آنے والے برسوں میں  خاطر خواہ  فروغ ہونے والا ہے ۔  جب ہم اپنے ماضی پر نظر ڈالتے ہیں تو بھارت جوتوں اور  متعلقہ ساز وسامان جیسے ، چمڑے کی دستکاری کی  ایک مالامال وراثت کا حامل ہے۔  آج ان ہنرمندیوں کو  تحفظ دینے کی ضرورت ہے اور  انہیں  ایک دیرپا گزر بسر  کا وسیلہ فراہم کرنے کی غرض سے ان کی حوصلہ افزائی کیے جانے کی ضرورت ہے۔  مجھے  صنعت کے ساتھ  قریبی شراکتداری کے تحت  آپ کے  آر پی ایل  پروگرام  کے نتیجے کو دیکھ کر خو شی ہے۔ میں  ان سبھی  امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں جو آج  سرٹیفکیٹ حاصل کررہے ہیں اور ان کے لئے  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں کہ انہیں  لگاتار سیکھتے رہنے اور  اپنے پیشے  میں  ترقی کرنے  کے  بہتر سے بہتر موقع حاصل ہوں۔  میں آپ کیلئے  بھرپور  کامیابی  کی خواہش پیش کرتا ہوں اور  ایل ایس ایس سی ٹیم  اور ا سکے سبھی شراکت داروں کو لگاتار  حمایت دیتا ہوں۔

حکومت ہند نے  اس شعبے میں  100 فیصد غیرملکی  راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دے دی ہے اور خام  اور آدھے صاف کیے گئے  چمڑے پر برآمداتی محصول ہو  معقول بنایا ہے۔  اس شعبے میں  25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو  روزگار ملا ہوا ہے اور  اس میں گنجائش ہے  کہ اگلے پانچ برس میں  روزگار کے 20 لاکھ موقع پیدا ہوں گے۔

بھارت  میں  دنیا کی  چمڑے کی پیداوار کا تیرہ فیصد حصہ  تیار ہوتا ہے جس میں جوتے اور  چمڑے کی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ چمڑا اور چمڑے کی  مصنوعات کی صنعت  کا ، بھارت کی جی ڈی پی اور  جوتوں کی صنعت کا ایک فیصد حصہ بھارت کی جی ڈی پی کا تقریباً دو فیصد ہوتا ہے ، بھارت کی چمڑے کی صنعت میں برآمدات کی  بہت بڑی گنجائش موجود ہے۔  یہ صنعت  2020 تک 9 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی جب کہ اس وقت  یہ صنعت  پانچ ارب  85 کروڑ  ڈالر کی سطح پر ہے۔  بھارت کے تجارتی سمجھوتے  جاپان ، کوریا ، آسیان اور چلی وغیرہ کے ساتھ ہے اور  وہ  یوروپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے کے بارے میں  بات چیت کررہا ہے۔

ڈاکٹر پانڈے نے کہا  کہ صنعت میں  فیشن اور رجحانات  کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ روایتی چمڑے کی  تجارت اور چمڑے کی  نئی قسموں کے متبادل میں  چھوٹی صنعت کیلئے  کافی زیادہ موقع ہیں۔  ہمیں  بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہئے  جس میں  برآمدات کیلئے  بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔  اس موقع پر  میں چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ کوالٹی  اور پیداواریت  کے لحاظ سے   اپنی مصنوعات سازی کے طریقوں پر نظرثانی کریں۔  نیز وہ ہنرمند پیشہ ور افراد  کے ذریعے  بیکار ہوجانے والے مال کی مقدار میں کمی کرے۔  مجھے  موچی سوابھیمان اقدام کااعلان کرتے ہوئے  بھی خوشی ہورہی ہے جو  ایک ملک گیر سرگرمی ہے جس کے تحت ایل ایس ایس سی  ، موچی برادری  کو مدد فراہم کرے گی۔  ڈاکٹر پانڈے کے کہا کہ حکومت  اس نظریے کی حمایت کرے گی اور  اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ باوقار طریقے سے  اپنا کام کرےگی۔

ٹیکنالوجی کا ہر صنعت  پر بہت بڑا اثر ہے اور چمڑا  اس سلسلے میں  بالکل پیچھے نہیں ہے۔  جب آپ کی مصنوعات سازی  کی تنصیب  اور  کارخانہ  کوئی عزم کرتا ہے تو  اس کو تازہ شکل دیےجانے کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا آپ کو آج کے ای۔ کامرس  منظرنامے  پر توجہ دینی چاہئے۔

ہنرمند افراد کی  قدر کو تسلیم کرنے اور  ان کی قدر میں اضافہ کرنے کیلئے  ایل ایس ایس سی نے  آر پی ایل پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت  ہنرمندی کی اہلیت  کے  قومی لائحہ عمل(این ایس کیو ایف)  کے مطابق  ہنرمند افراد کو سرٹیفکیٹ دیےجاتے ہیں۔ ان سرٹیفکیٹ سے پیشہ ور افراد کی سرگرمیوں میں تعاون ملے گا اور وہ  اپنے ہنر کو تسلیم کیے جانے کے سلسلے میں  کمپنیوں پر  انحصار کم کردیں گے۔  خاص طور پر ان  خواتین کو جو ہنرمند افراد کی تعداد کا ایک بڑا حصہ ہے، آر پی ایل  سے اپنے ہنرکو فروغ دینے  کے تئیں حوصلہ ملے گا۔

چمڑے کے شعبے کی  ہنرمندی سے متعلق کونسل (ایل ایس ایس سی)

چمڑے کے شعبے کی  ہنرمندی سے متعلق کونسل (ایل ایس ایس سی)  ایک این ایس ڈی سی  کی طرف سے منظور شدہ غیرمنافع بخش تنظیم ہے جو بھارت میں  چمڑے کی صنعت میں  ہنرمند افراد کی مانگ کو پورا کرنے کاکام کرتی ہے۔  کونسل  ، سی ایل ای  کے ساتھ ملکر  چمڑے کی صنعت میں  مختلف ذیلی شعبوں  میں  تربیت  اور روزگار فراہم کرتی ہے ۔ ایل ایس ایس سی 2012 میں قائم کی گئی تھی، جو صنعت ، سرکاری تنظیموں ، ماہرین تعلیم  ، تربیتی شراکت داروں  اور جائزہ شراکت داروں  کے ساتھ ملکر  کارکردگی انجام دیتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More