Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوتھے ہند۔ جرمنی بین حکومتی صلاح مشورے میں شرکت کیلئے وزیراعظم برلن پہنچے

Prime Minister Modi, Chancellor Merkel co-chair 4th India Germany Inter-Govermental Consultations in Berlin
Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔چوتھے ہند ۔جرمنی بین حکومتی صلاح ومشورے میں شرکت کیلئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی پیر کے روز برلن پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا جرمنی کا یہ دوسرا دو طرفہ دورہ ہے۔ چانسلر انجیلا مرکیل نے وزیراعظم نریندر مودی کیلئے برلن سے باہر شِلا س میسبرگ میں غیررسمی ڈنر کا اہتمام کیا۔ بات چیت تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی اور اسمارٹ سٹی ، ہنرمندی کی ترقی، آلودگی سے پاک توانائی سمیت باہمی مفاد کے مختلف معاملات پر گفت وشنید ہوئی۔ بات چیت میں جی ایس ٹی سمیت ہندوستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کی ستائش کی گئی۔ علاقائی اور عالمی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یوروپی یونین کے اتحاد کی اہمیت اور دنیا میں استحکام کی ایک طاقت کے طو رپر اس کی اہمیت پر زور دیا۔

افغانستان کے بارے میں دونوں لیڈروں نے افغان قیادت اور افغانی اختیار کے سا تھ مصالحتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنے جیسے موضوعات بھی زیر بحث رہے۔ چین کے بیلٹ اور سڑک کے اقدامات اور آب وہوا کی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل شلاس میسبرگ پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے وزیٹرز بُک پر دستخط کئے۔ جرمن چانسلر محترمہ انجیلا مرکیل اور وزیراعظم نریندر مودی نے دیہی علاقے میں واقع رہائش گاہ کے لان میں چہل قدمی بھی کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More