21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، میزورم اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے

Urdu News

نئیدہلی، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، میزورم اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات  2018 کے مدنظرالیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا یا کسی دیگر ذرائع سے ایگزٹ پول کرائے جانے یا اسے شائع یا نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 26 اے کے ذیلی دفعہ (1) کے تحت  اپنے اختیارات کا استعما ل کرتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے۔ یہ پابندی 12؍نومبر 2018  کی صبح 7 بجے سے لے کر 7؍دسمبر 2018 کی شام ساڑھے پانچ بجے تک مؤثر رہے گی۔

مزید برآں، عوامی نمائندگی ایکٹ،  1951 کی دفعہ  126 (1) (بی) کے تحت مذکورہ بالا ریاستوں میں  ہر ایک مرحلے میں اسمبلی  عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ختم ہونے کی متعینہ مدت سے 48 گھنٹوں کے دوران  پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی دیگر ذرائع سے اوپینین پول یا کسی دیگر پول سروے کے نتیجے شائع یا نشر کرنے پر پابندیعائد کی  گئی ہے۔

سبھی متعلقہ فریقوں کی معلومات کے لئے اس سلسلے میں کمیشن کی طرف سے 8؍نومبر 2018 کو جاری نوٹیفکیشن یہاں منسلک کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

Click here to see notification

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More