20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھتیس گڑھ میں صنعت کے اطلاعاتی نظام سے متعلق بیداری کا اجلاس

औद्योगिक सूचना प्रणाली पर जागरुकता सत्र- छत्तीसगढ
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔چھتیس گڑھ کے نیا رائے پور علاقے میں صنعتی پالیسی اورترقی کے محکمے کی طرف سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام 15جون 2017 کو صنعتی اطلاعاتی نظام کے بارے میں تھا۔ اس پروگرام کی صدارت ، ممبر پارلیمنٹ مہاسامُند اور کامرس وصنعت کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے رُکن جناب چھندولال ساہو نے  کی۔ اس اجلاس میں چھتیس گڑھ سرکار کے سینئر افسران اور صنعت ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔

چھتیس گڑھ کر ریاستی صنعتی ترقیات کارپوریشن کے ایم ڈی جناب سوشیل مشرا نے چھتیس گڑھ کر میں صنعتوں کا ایک خاکہ پیش کیا۔ ریاست معدنیات سے مالامال ہےاور بجلی کا ایک حصہ ریاست سے آتا ہے۔ ریاست کلیدی صنعتوں خصوصاً اسٹیل کی صنعت میں کافی مضبوط ہے۔

جے ایس  ڈی آئی پی پی ڈاکٹر وندنا کمار نے صنعتی اطلاعاتی نظام پر ایک پرزنٹیشن دیا جسے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی مدد سے اور بی آئی ایس اے جی کی شراکت میں  تیار کیا گیا تھا۔

پورٹل کے جی آئی ایس میپس جیسے مختلف فیچرز دکھائے گئے جن میں صنعتی بنیادی ڈھانچے کی اب تک کی نقشہ بندی کی نمائش کی گئی ہے ان فیچرز میں خام سامان کی سطحیں بھی دکھائی گئی ہیں۔ ہوائی، ریل اور سڑک کے راستے  کی دستیابی سے متعلق اسکیمیں اور ان کی تفصیلات اور مستقبل کے مطالبات کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ۔ 5.25 لاکھ ہیکٹیئر زمین پر 2800 سے زیادہ کلسٹرز کی نقشہ بندی کی گئی ہے۔ جے ایس ڈی آئی پی پی میں دکھایا گیا ہے کہ مختلف مرکزی سرکاری محکمے اور ریاستی سرکاریں اس نظام کے بارے میں ڈیٹا انٹری کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ چوں کہ ڈیٹا بیس کافی بھرپور ہے لہٰذا یہ پورٹل سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو اہم فیصلے کرنے میں مدد دیگا۔

اس پورٹل کو کافی سراہا گیا ہے اور اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ جناب چندولال ساہو نے کہا کہ یہ پورٹل ریاست کو اپنی بڑی صنعت اسٹیل اور بجلی شعبے کے پلانٹوں کی نمائش کرنے کیلئے ایک موقع ہے۔ اس سے سرمایہ کاری راغب ہوگی جس کے نتیجے میں ریاست میں روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

صنعتی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے کہا کہ یہ نظام صنعتوں کیلئے بہت ہی کارآمد ہوگا ، صنعتوں کے سکریٹری اے ایس بھٹ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے 53 کلسٹرز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More