نئی دہلی، جولائی 2018/جمہوریہ سلوواک، السلواڈور، ایکواڈور، یوروگوئے ، فجی اور کینیا کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے آج 11 جولائی 2018 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
جن لوگوں نے اپنی اسناد پیش کی ہیں وہ مندر جہ ذیل ہیں۔
1۔جناب ایوان لینکارکم –سلوواک جمہوریہ کے سفیر
2۔جناب ایریل اینڈریڈ گرینڈو – جمہوریہ السلواڈور کے سفیر
3۔ جناب ہیکٹر کیووا جیکوم -جمہوریہ ایکواڈور کےسفیر
4۔جناب ایلوارو اے ملمیر کا –یوروگوئے کے سفیر
5۔جناب یوگیش پنجہ –جمہوریہ فجی کے ہائی کمشنر
6۔ جناب ویلی کپکورین بیٹ -جمہوریہ کینیا کے ہائی کمشنر