15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈائرکٹوریٹ جنرل آف کوا ئلٹی ایشورنس، اپنی ڈائمنڈ جو بلی منا رہا ہے

Directorate General of Quality Assurance Celebrates its Diamond Jubilee
Urdu News

نئی دہلی،  ۔ ڈائر کٹوریٹ جنرل آف کوا ئلٹی ایشورنس (ڈی جی کیو اے)نے اپنے قیام کے 60 سال پورے کر لئے۔ دفا ع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھا ش بھا مرے نے اس موقع کو یا دگار بنا نے کے لئے آج یہاں ڈی آر ڈی او بھون میں منعقد ہ ڈی جی کیو اے کی ڈائمنڈ جو بلی تقریبات میں شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر سا معین سے خطاب کر تے ہو ئے ہندوستان کی بری فوج اور بحریہ کی اثر انگیز دفاعی سر گرمیوں میں مدد کے لئے ڈی جی کیو اے کی تعریف کی ۔ ڈی جی کیو اے ملک میں کہیں بھی ٹیکنا لو جی کے بڑے بینڈ وتھ اور جدید آلات اور ہتھیا روں کا بے مثال رکھ رکھاؤ کرتا ہے ۔

ڈاکٹر بھامرےنے ڈی جی کیو اے کے عملے کی پیشہ واریت ، لگن اور عمدگی کی تعریف کی ۔انہوں نے اسلحہ اور آلات میں خود کفا لت کے حصول پر زور دیا جو کہ کسی بھی ملک کی فوجی صلاحیت کا اہم حصہ ہو تی ہے ۔ یہ حکومت کی پا لیسیوں کے اصولی رہنما خطوط رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ اور آلات کی اندرون ملک ڈیزائن کی تیاری ، فروغ اور تیار کیا گیا۔ (آئی ڈی ڈی ایم )جو ڈی پی پی- 2016 میں ظاہر ہوتاہے ۔ڈاکٹر بھا مرے نے محکمہ دفاعی پیداوار کے متعدد اقدامات جیسے گرین چینل اسٹیٹس اور خود سے تصدیق جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی جن سے ‘‘میک ان انڈیا ’’کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے ڈی جی کیو اے سے دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ عمل کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کر نے کی اپیل کی ۔

ڈی جی کیو اے کے ڈائرکٹر لیفٹننٹ جنرل شمشیر سنگھ نے ادارے کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی تمام 36 تجربہ گا ہیں نیشنل اکری ڈیشن بورڈ آف ٹیسٹنگ اینڈ کلیبریشن لیبا ریٹریز (این بی اے ایل)سے منظور شدہ ہیں اور اس کے 99 اداروں کوآئی ایس او سرٹیفکیٹ دی گئی ہے ۔ ما لی سال 17-2016 کے دوران ادارے نے 28878 کروڑ روپئے مالیت کے دفا عی اسٹورس کے معیار کو یقینی بنا یا ہے۔علا وہ ازیں ادارہ مختلف قسم کے صارف اور مینو فیکچرر اور ٹرا ئنگ اسٹیشنوں ، تکنیکی ما ہرین اور پروجیکٹوں کے دوران تجربے سے متعلق امدادبھی مہیا کرا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ گذشتہ ایک ما ہ کے دوران اپنی تقریبات کے حصے کے طور پر ادارہ پو رے ملک میں شجر کا ری کی مہم چلا رہا ہے جس کے تحت 23 ہزار پو دے لگا ئے گئے ہیں ۔

اگرچہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف کوا ئلٹی کنٹرول کا قیام 1869 میں ہی ہوا تھا جب کرکی میں واقع اسلحہ فیکٹری میں پہلا انسپیکٹریٹ قائم ہوا تھا ۔ یہ ادارہ مو جودہ شکل میں 1957 میں وجود میں آیا جب 27 ستمبر 1957 کومیجر جنرل پرتا پ نا رائن، اس کے پہلے ڈائڑکٹر جنرل بنا ئے گئے ۔

اس موقع کو یا دگار بنا نے کے لئے ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے ‘فرسٹ ڈے کور’ کا اجرا کیا ۔ انہوں نے وینڈروں کےرجسٹریشن کے لئے ایک پورٹل بھی شروع کیا ۔وزارت دفاع کے سکریٹری (دفا عی پیداوار )جناب اشوک گپتا نے بھی سامعین سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی جی کیو اے کے افسران اور عملہ کو ان کی شا ندار کا ر کردگی اور بے مثال خدمات کے لئے توصیفی کا رڈ اور نقد انعا م دیئے گئے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More