17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹراے کے موہنتی نے بی اے آرسی کے ڈائرکٹرکے طورپرعہدہ کا سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی: بھابھاایٹمی تحقیق مرکز کے فزکس گروپ کے ڈائرکٹراورممتاز سائنسداں نیزساہا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرفزکس ، کولکاتہ کے ڈائرکٹر، اے کے موہنتی نے ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین اور حکومت ہند کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سکریٹری اورایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ، جناب کے این ویاس کی جگہ بطورڈائرکٹر اپنا عہدہ سنبھال لیاہے ۔ ڈاکٹرموہنتی نے بی اے آرسی تربیتی اسکول کے 26ویں بیچ میں گریجویٹ کی فراغت حاصل کی تھی اور 1983میں بھابھا ایٹمی تحقیق مرکز کے طبیعات ڈویژن میں شمولیت اختیارکی تھی ، گذشتہ 36برسوں کے دوران ڈاکٹر موہنتی نے سب کو لومب بیریئرسے لے کر موازناتی دائرہ عمل سمیت نیوکلیائی فزکس کے متعدد شعبوں میں کام کیاہے ۔

.          ڈاکٹرموہنتی کو 1988میں انڈین فزکس سوسائٹی کاینگ سائنٹسٹ ایوارڈ ، 1991میں انڈین نیشنل سائنس اکادمی کا نواجون ماہر طبیعات ایوارڈ اور 2001میں ایٹمی توانائی ہومی بھابھا سائنسداں اورتکنالوجی ایوارڈ کے ایٹمی توانائی کے محکمے کا ایوارڈ حاصل ہوچکاہے ۔

          بی اے آرسی کے ڈائرکٹر کے طورپرعہدہ سنبھالتے ہوئے ڈاکٹرموہنتی نے فزکس گروپ میں اپنے پیش رو کے تئیں اظہار تشکر کیا، جنھوں نے انھیں نسبتاًکم قوت والی اوراعلیٰ توانائی کی حامل نیوکلیائی طبیعات کے باریک گوشوں سے واقف کرایاہے ۔ انھوں نے اپنے سینیئررفقائے کارکی کوششوں کا بھی اعتراف کیا ،جن کے تعاون سے قومی اوربین الاقوامی حیثیت کے پروجیکٹ وہ مکمل کرسکے ۔ انھوں نے کہاکہ سماجی  اہمیت کے شعبے میں وہ بی اے آرسی کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی پابندعہدہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More