نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) وزیراعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج کووڈکی صورت حال اور شمال مشرق پر خصوصی توجہ مرکوزکرتے ہوئے توقعاتی اضلاع میں حفظان صحت سہولتوں کی کیفیت پرنظرثانی کی ۔ انھوں نے کہاکہ کووڈ ۔19کے وبائی مرض کے پس میں شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت ( ڈونر) نے فیصلہ کیاہے شمال مشرق کی 8ریاستوں میں حفظان صحت کی سہولتوں خصوصامتعددی امراض کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لئے 190کروڑرروپے کی رقم جاری کی جائے ۔ ایک ورچوول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جس میں شمال مشرق کے 14توقعات اضلاع کے صحت سکریٹری حضرات ڈپٹی کمشنر حضرات اور دیگر صحتی کارکنان نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ توقعاتی ضلع کا نظریہ 49کلیدی اشاریوں پر مشتمل ہے جس میں حفظان صحت کی کیفیت ایک اہم عنصرہے ۔ سائنٹفک لحاظ سے وضع کئے گئے میکینزم کے مطابق ایک توقعاتی ضلع سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ان کلیدی عناصر کو بہتربنانے میں اپنی تمام ترتوجہ صرف کرے گااور اپنی درجہ بندی کو بہترکارکردگی والے ضلع کے مقابلے میں بہتربنائے گا اور اسی طریقے سے ملک میں بہتری کارکردگی والی ریاستوں کے بہترین کارکردگی والے ضلع کے برابر کو خود لانے کی کوشش کرے گا۔
کووڈ۔ 19وبائی مرض سے ایک اہم سبق یہ حاصل ہواہے کہ مستقبل می۔ں ہرطرح کے وبائی مرض اورمتعدی امراض سے نمٹنے کے لئے ہرحال میں حفظ ماتقدم کے اقدامات حفظان صحت کے لئے لازمی عنصرہوں گے ۔ اس امرکے پیش نظرشمال مشرق کی ترقیات کی وزارت نے شمال مشرقی ریاستوں کو یہ اختیاردیاہے کہ وہ صحت سے متعلق اپنے پروجیکٹوں کو ارسال کرسکتی ہیں جن کی لاگت 500کروڑروپے تک ہوسکتی ہے اوریہ لاگت ڈونرکی وزارت کے تحت شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیم ( این ای آئی ایس ڈی ایس ) کے ذریعہ برداشت کی جائے گی لہذا وزیرموصوف نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاست آسام ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، منی پور، سکم ، میزورم ، ناگالینڈ کی جانب سے تجاویز موصول ہوچکی ہیں ۔ جب کہ 8ویں ریاست تریپورہ کی جانب سے تجویز موصول ہونے کا انتظارہے ۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے مزید کہاکہ لاک ڈاون سے بہت پہلے جب کوروناوبائی مرض آہستہ آہستہ پھیل رہاتھا ، شمال مشرق کی ترقیات کی وزارت یعنی ڈونرنے سرمائے کی کمی میں اپنی جانب سے امداد بہم رسانی کے طورپر فوری طورپر25کروڑروپے کی رقم جاری کی تھی ۔ بعدازاں اس بات کی اجازت بھی دی گئی تھی کہ شمال مشرقی خصوصی ترقیاتی بنیادی ڈھانچہ اسکیم ( این ای آئی ایس ڈی ایس ) کے فنڈ سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آسام میں آیوشمان بھارت کے تحت بالترتیب 100فیصد اور 85فیصد کااحاطہ کرنے کے لئے آسام کے تو۲قعاتی اضلاع گول پاڑہ اوردھبری کی ستائش بھی کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ گول پاڑے کے ضلع میں 6مہینے کے اندر 150توقعاتی اضلاع کی کل ہند فہرست میں اپنا مقام 68ویں سے ترقی کرکے 16کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
کنکٹی وٹی کے مسائل کے باوجود ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ شمال مشرق کی ریاستوں نے کرونابحران سے نمٹنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرکیاہے ۔ انھوں نے کہ ان کی جانکاری میں کچھ موضوعات لائے گئے تھے جن میں آیوشمان بھارت سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد کی فہرست کا ناکافی ہونا اور گولڈن کارڈ کی لاگت جیسے موضوعات شامل تھے ،۔ انھوں نے کہا ان تمام موضوعات کو متعلقہ حکام کی جانکاری میں لایاجائے گا۔
ڈونرکے سکریٹری اوروزارت کے سینیئر افسران کے علاوہ شمالی خطے کی تمام تر8ریاستوں کے سینیئر افسران نے حفظان صحت کے شعبے میں گذشتہ دومہینوں کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پراپنے اپنے تاثرات پیش کئے .