21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر بھامرے نے غیرملکی دفاع اتاشی کی دوسری سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍نومبر۔دفاع کے وزیرمملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کہا ہے کہ حکومت سالوں سے مسلح افواج کی کمی کو پورا کرنے کی سمت انتھک کام کررہی ہے اور اب ایسی پالیسیاں تیار کی گئی ہیں جس سے دفاع سے متعلق حصولیابی اور خریداری کے پلیٹ فارموں کو تیز اور شفاف بنایا جاسکے۔ ڈاکٹر بھامرے آج یہاں تقریبا 70 ملکوں کے بیرونی دفاع کے اتاشیوں ،ملک کی دفاعی صنعت اور غیرملکی سازو سامان کے مینو فیکچرز کے سربراہوں اہم ماہرین سے خطاب کررہے تھے۔اس کااہتمام مشترکہ طور پر ہیڈ کوارٹرز مربوط ڈیفنس اسٹاف اور ڈیفنس پورٹل بھارت شکتی نے کیا تھا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے 2015 کے اس  بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت بیرونی ملک سے  سازو سامان کی خریداری اور حصولیابیوں پر اربوں ڈالر خرچ کررہی ہے اور درآمدات میں 20 سے 25 فیصد کمی سے ہندوستان میں براہ راست اضافی روزگار پیدا ہوسکتے ہیں،ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ اسی لئے دفاع ہمارے  میک ان انڈیا پروگرام کا اہم  حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دفاعی خریداری سے متعلق پالیسیوں اور طریقہ کار میں اصلاح کی ہے اب ہندوستان میں دفاعی سازو سامان تیار کرنے کو واضح طور پر ترجیح دی گئی ہے۔ہماری خریداری کے طریقہ کار جواب دہ آسان اور تیزی سے فیصلہ کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

میک ان انڈیا کے معاملے کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر بھامرے میں مزید کہا کہ یہ ایک وسیع موقع فراہم کرتا ہے اور حکومت عالمی دفاعی کمپنیوں کو مدعو کرنا پسند کرے گی تاکہ ہندوستان کو ایک بڑی مارکیٹ کا فائدہ دلایا جاسکے۔ساتھ ہی ساتھ ہم ان بیرونی ملکوں کی تکنالوجی کو شیئر کرسکیں گے۔

وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایک ویڈیو پیغام میں کانفرنس میں اہم مشوروں کے لئے اپنی بہترین خواہشات پیش کی اور کانفرنس کو مطلع کیا کہ وہ کانفرنس کے نتیجہ کی منتظر ہے۔کانفرنس کے تین ٹیکنیکل اجلاس ہوئے۔الوداعی اجلاس سے خطاب چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین   کے لئے مربوط ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا نے کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More