16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ‘‘ سوؤچھتا پکھواڑہ’’کے موقع پر صفائی کا حلف دلایا

DR. Jitendra Singh sanitation Fortnight 'on the occasion of the oath of hygiene
Urdu News

نئی دہلی،16۔فروری، شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اورخلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں سوؤچھتا پکھواڑہ کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے عملےاورافسران کو صفائی ستھرائی کا حلف دلایا۔ یہ وزارت 16 فروری سے 28فروری2017تک صفائی ستھرائی کا پکھواڑہ منا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو ہمیں اپنی عادت میں شامل کرنا چاہئے اور صفائی ستھرائی کا عمل سوؤچھتا پکھواڑے کے بعد بھی مسلسل جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں کے ذہن کو تبدیل کرنے اور نوجوانوں کو سوؤچھ بھارت مشن میں شامل ہونے پر زور دینا چاہئے۔ یہ مشن وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2014میں شروع کیاتھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چاہے وہ سوؤچھ بھارت مشن ہو یا بڑے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ ہو، پورے بھارت کے عوا م نے مرکزی حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ صفائی ستھرائی کے لئے جانا جاتاہے۔ اس کی مثال سکم ہے، جو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ریاست بن گئی ہے اور یہ بھارت میں ایسی پہلی ریاست ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میگھالیہ نےایشیاء کے سب سے صاف ستھرے گاؤں کا خطاب جیتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطے نے جو مثالیں قائم کی ہیں، باقی بھارت کو بھی ان سے تحریک حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کو صفائی ستھرائی کی مہم میں قائدانہ رول ادا کرنا چاہئے۔ سوؤچھتا پکھواڑہ کے دوران شمال مشرقی خطے کی وزارت کے ذریعے جو سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، ان میں صفائی ستھرائی کی ٹیکنالوجی پر ورکشاپ ، سوؤچھتا دور، بلاگ رائٹنگ/فوٹوگرافی، ویڈیو کلپ مقابلہ، پرانی فائلوں کو صاف کرناوغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزار ت کے سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداراور وزارت کا عملہ شامل تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More