16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اور اپنے پارلیمانی حلقے کے مختلف حصوں میں کئی ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  برائے  سائنس  وٹیکنالوجی،  زمینی سائنس ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج کٹھوعہ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی  جموں وکشمیر میں بنیادی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے عہد بستہ ہیں۔

کٹھوعہ کے اپنے دورے کے دوران  کئی پروگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  وزیراعظم نریندر مودی  جس  تسلسل، عہد بستگی اور  یقین کے ساتھ  جموں وکشمیر کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں، اس کا اظہار  اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ انہوں نے  اتوار کے روز  لال قلعہ کی فصیل سے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں بھی  جموں وکشمیر کا  ایک سے زیادہ مرتبہ ذکر کیا۔ وزیراعظم نے نہ صرف  یہاں  جاری  حد بندی کے عمل کا ذکر کیا بلکہ  آنے والے وقت میں قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات کرانے کے منصوبے کا  حوالہ دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے  2014  میں جب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے، پہلے ہی دن سے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ  ملک کے سرحدی علاقوں ، جیسے  جموں وکشمیر اور شمال مشرق کو ملک کے بقیہ حصوں کے برابر لانے کے لئے  ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جس جذبے اور  شدت کے ساتھ انہوں نے اس سمت میں کام کیا ہے، اس کا اظہار اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر میں پنچایتوں کے انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر  وزیراعظم نے  نہ صرف  پختہ عزم کا اظہار کیا بلکہ جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل کا انتخاب کرا کر  تاریخ رقم کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج نہ صرف جموں وکشمیر  پچھلے چند برسوں میں ترقی کی  تیز راہ پر گامزن ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خاص کوششیں کی گئی ہیں کہ ہر خطے کی  یکساں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ  یہ بات  وزیراعظم نریندر مودی نے   اتوار  کے  روز  جموں وکشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں بھی کہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے پہلے جموں خطے کے لئے فنڈ اور پروجیکٹوں کو مختص کرنے میں امتیاز کی شکایات  موصول ہوتی تھیں، لیکن آج  اس کے برعکس ایسے پروجیکٹ، جو ایک ساتھ  دونوں خطوں کے لئے منظور کئے گئے ہیں، ان میں کشمیر خطے  کی جغرافیائی حالت کی وجہ سے جموں خطے میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے  جموں میں ایمس کا حوالہ دیا ، جہاں ایم بی بی ایس کا  دوسرا بیچ  شروع ہو گیا ہے، جب کہ کشمیر میں ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح  جموں میں  رنگ روڈ  کا پہلا مرحلہ  عوام کو  یہ وقف کردیا گیا ہے  جب کہ کشمیر خطے میں  رنگ روڈ پروجیکٹ  ابھی  شروع بھی نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کٹھوعہ میں شمالی بھارت کا پہلا  بائیو ٹیک صنعتی پارک کے قیام کا حوالہ دیا، جو  اگلے چند مہینوں میں کام کرنے لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ  خلاء  کے محکمے اور  اسرو نے خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق  کا ایک  تعلیمی شعبہ جموں کی  سینٹرل یونیورسٹی میں قائم کیا ہے۔

ایک دن کے دورے کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کٹھوعہ  کے گورنمنٹ میڈیکل کالج  کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے  پی ایم کیئرس کے تحت  قائم کردہ  نئے آکسیجن پلانٹ  کا افتتاح کیا اور  ٹیکہ کاری کے مرکز  میں سہولیات  کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ سے  اسپتال کے لئے  ایک پورٹیبل الٹرا سونو گرافی مشین بھی  فراہم کی۔

دورے کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  پردھان منتری  غریب  کلیان ان یوجنا  (پی ایم جی کے اے وائی)  کے تحت  ضرورت مندوں کو  مفت راشن فراہم کرنے کے لئے  ہتھلی موڑ میں قائم ایک دکان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  فیض پانے والوں کو اپنے ذاتی وسائل سے  مفت بیگ  فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ وزیراعظم نریندر مودی کا ویژن ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان کے کسی بھی شہری کو  بھوکا سونے نہیں دیا جائے گا اور پورے ملک میں ضرورت مندوں کو  مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ضلع انتظامیہ، ڈی ڈی سی اور  کٹھوعہ کے اہم افراد کی ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی، جہاں انہوں نے علاقے میں جاری  مختلف کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان  قریبی بات چیت اور تال میل پر زور دیا۔

شام کو ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والوں کو ٹرافی عطا کی۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  رکن پارلیمنٹ  کی حیثیت سے  منعقد کرایا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More