17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے متھرا کے گووردھن بلاك سے ‘ہندوستان کی ثقافتی میپنگ کے قومی مشن ‘ کے نفاذ کا آغاز کیا یہ اسکیم اگلے تین سالوں میں ملک کے تمام 6.40 لاکھ گاؤں کا احاطہ کرے گی

डा. महेश शर्मा ने आज मथुरा के गोवर्द्धन ब्लायक से 'भारत के सांस्कृ।तिक मानचित्रण अभियान का शुभारंभ किया
Urdu News

نئی دہلی، قافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے کل اترپردیش کے متھرا ضلع میں گووردھن بلاک میں دن بھرچلنے والے بلاک سطح کےصلاحیت کی بڑی کھوج (ثقافتی صلاحیت کی تلاش کا پروگرام) کے پروگرام میں ‘ہندوستان کی ثقافتی میپنگ کے قومی مشن ‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر توانائی جناب سری کانت شرما، وزارت کے سینئرحکام اور پدم، سنگیت ناٹک اکاڈمی اکیڈمی کے فنکاروں سمیت معروف ومشہور آرٹسٹ اور ریاست کے انعام یافتہ افراد موجود تھے۔ یہ مہم ‘ایک ہندوستان بہترین ہندوستان’ پروگرام کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے۔ وزارت ثقافت نے اس کی شروعات پنڈت دین دیال اپادھیائےکی پیدائش کے سو سال پورے ہونے کی یاد میں کی تھی ، جن کا تعلق متھرا سے تھا ۔

بلاک سطح کے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ / پرچی / کوڈ بھی حاصل کئے۔ رجسٹرڈ فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنا پرفورمنس پیش کرسکیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ مختلف آرٹ فورموں میں شرکاء کی کارکردگی کا اندازہ کرنے کے لئے جانے مانے فنکاروں کو ججوں کے پینل کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ رجسٹریشن کی سہولت براہ راست پورٹل culturalmappingofindia.nic.in پر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ جو آرٹسٹ کسی وجہ سے پورٹل پر خود اور اپنے فن کا رجسٹریشن نہیں کر پائے تھے، ان کی تلاش کے لئے گووردھن بلاک کے کل 47 گاؤں میں اعداد و شمار کرنے والی ٹیمیں بھیجی گئی تھیں۔ کوئی بھی شخص جو آرٹسٹ ہونے کا دعوی کرتا ہو، وہ ابتدائی سطح پراپنا رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، “ایک ہندوستان بہترین ہندوستان” کی راہ ہموار کرتے ہوئے اس مشن کا مقصد ہندوستان کے وسیع وعریض ثقافتی كینواس کو ایک بامقصد ثقافتی نقشے میں پیش کرنا ہے۔ اس کے ذریعے ایک ایسا نظام وضع کیا جارہا ہے جس سے قوم کے سبھی فنکار طبقے کی خواہشات پوری کی جا سکیں اور ساتھ ہی فنکاروں اور ان کے آرٹ فورموں کے لیے ایک ثقافتی فنڈ کی تعمیر کرتے ہوئے ملک کے قیمتی ثقافتی ورثے کی حفاظت کی جا سکے۔

متھرا ضلع میں پروگرام کے اختتام کے بعد جناب مہیش شرما نے بتایا کہ وزارت ثقافت دیگر ریاستوں میں بھی ایسے ہی بلاک سطح کے پروگراموں کا انعقاد کرے گی تاکہ ملک کے تمام بلاکوں میں ٹیلنٹ کی تلاش کے عمل کو شروع کیا جا سکے۔ دور حاضر میں کرناٹک کے شموگا ضلع کے شموگا بلاک، ہریانہ میں کروشیتر ضلع کے تھانیسر بلاک، اتر پردیش میں گورکھپور ضلع کے چوری چورا بلاک اور جھارکھنڈ میں سرائے قلعہ – كھرشوان بلاک کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے تین سالوں میں اس پروگرام کے تحت ملک کے کل 6.40 لاکھ گاؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

وزارت ثقافت میں سیکرٹری جناب این کے سنہا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ وزارت ثقافت وسیع ثقافتی بیداری مہم شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کوئی آرٹسٹ پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ / تنظیم www.culturalmapping.nic.in پر آن لائن بھی اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More