16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے نیشنل میوزیم ریسرچ بلیٹن جاری کرنے کی رسم انجام دی، جو سولہ سال کے وقفے کے بعد شائع ہوا ہے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر مملکت برائے ثقافت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی ڈاکٹر مہیش شرما نے نیشنل میوزیم کی دو اہم اشاعتوں کی رسم اجرا آج نئی دہلی میں انجام دی۔ ان میں سے ایک سندھو گھاٹی سبھیتا: ایک پریچے (ہندی) اور دوسرا نیشنل میوزیم ریسرچ بلیٹن نمبر10: خصوصی شمارہ ہے۔ نیشنل میوزیم ریسرچ بلیٹن کی اشاعت کا احیاء سولہ سال کے وقفے کے بعد عمل میں آیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے ریسرچ بلیٹن کے احیاء کے سلسلے میں نیشنل میوزیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نیشنل میوزیم کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان ایک متنوع ملک ہے، تاہم یہ اپنے مضبوط ثقافتی ورثے کی وجہ سے ایک ساتھ بندھا ہوا ہے۔ ہمارے ماضی کے بارے میں مسلسل نئی دریافتیں ہورہی ہیں اور تاریخ میں نئے اضافے کئے جارہے ہیں، جنھیں عوام خاص طور پر نوجوانوں کے سامنے لایا جانا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل میوزیم کی طرف سے جاری کی جانے والی ان اشاعتوں کو اس سمت میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔

نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس تحقیقی بلیٹن سے لوگوں کی دلچسپی کی تجدید ہوگی اور انھیں فیضان حاصل ہوگا کہ وہ عوامی حلقے میں نیشنل میوزیم کے اہم رول کے بارے میں بات چیت کریں۔

نیشنل میوزیم ریسرچ بلیٹن نمبر10: خصوصی شمارہ میں بہت سے تحقیقی مقالے شامل ہیں، جن میں نیشنل میوزیم کے ذخیرے، اسے لوگوں کے سامنے پیش کئے جانے اور اس کے تعلیمی پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ریسرچ بلیٹن میں رنگین فوٹوگراف بھی شامل ہیں، جس میں سے بعض کا تعلق نیشنل میوزیم کے ریزروڈ ذخیرے سے ہے۔ اس طرح اس بلیٹن کی دلچسپی زیادہ لوگوں تک ہوجائے گی۔ یہ ریسرچ بلیٹن اس مرتبہ سولہ سال کے وقفے کے بعد ڈائریکٹر جنرل بی آر منی کی رہنمائی میں شائع کیا گیا ہے، جو بلیٹن کے ایڈیٹوریل اِن چیف بھی ہیں۔

سندھو گھاٹی سبھیتا: ایک پریچے، دراصل اَین انٹروڈکشن ٹو انڈس ویلی سویلائزیشن کا ہندی ترجمہ ہے، جس کی نیشنل میوزیم میں زبردست خریداری ہے۔ ڈاکٹر سنجیب کمار سنگھ (نیشنل میوزیم کے محکمہ اشاعت کے سربراہ) اور ڈاکٹر گنجن شریواستو (ڈپٹی سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ، اے ایس آئی) اور جناب راجیش کمار (نیشنل میوزیم کے ہندی ترجمہ نگار) کی یہ ملی جلی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں وادیٔ سندھ کی تہذیب کے درخشاں ہونے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب اس میدان کی ایک اہم کتاب ہے، کیونکہ اس موضوع پر بیشتر کتابیں انگریزی زبان تک محدود ہیں اور اس کتاب سے ہندی پڑھنے والوں کو خاص طور پر فائدہ ہوگا۔

یہ دونوں اشاعتیں فروخت کے لئے نیشنل میوزیم ریسیپشن کاؤنٹر پر فراہم ہوں گی اور ان سے طلباء، اسکالرس، آرٹسٹوں، تاریخ دانوں، میوزیم سے وابستہ پیشہ ور افراد اور فنون لطیفہ سے پیار کرنے والوں نیز دیگر قارئین کو فائدہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More