17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن جاپان میں صحت اور وزرائے خزانہ کے جی 20 مشترکہ اجلاس سے کریں گے خطاب

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن جاپان کے اوساکا میں ہونے والے جی -20 اجلاس میں شرکت کے لئے آج وہاں  کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ مرکزی وزیر 28 جون 2019 کو صحت اور وزرائے خزانہ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ میٹنگ میں بھارت ترقی پذیر ملکوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کی فائنانسنگ کی اہمیت کا اعادہ کرے گا اور اس کی حمایت کرے گا۔ اسی کے ساتھ  یو ایچ سی کے حصول کی سمت میں اسٹریٹجک طور پر خارجی تعاون کا استعمال کرنے کے دوران گھریلو وسائل پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دے گا اور اس بات کا اعتراف کرے گا کہ یو ایچ سی کے حصول سے پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ جاپان 28 جون 2019 کو جی-20 اجلاس میں صحت اور وزرائے خزانہ کے اب تک کے پہلے مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر ہرش وردھن، مالیات اور صحت وزراء کے درمیان باہمی رشتے کو اجاگر کریں گے، جو کہ صحت –مالیات کی حکمرانی کو مضبوط کرنے اور صحت سے متعلق پائیدار وسائل کو جٹانے کے لئے نا گزیر ہے۔ یو ایچ سی کے ویژن کی  تکمیل کے لئے ایک بڑے پہل کے مدنظر ڈاکٹر ہرش وردھن آیوشمان بھارت پروگرام پر بھی روشنی ڈالیں گے، جس کے تحت  جامع اور مربوط حفظانِ صحت  فراہم کیا جاتا ہے اور جو یو ایچ سی کے حصول کے لئے بنیادی گاڑی ہے۔ اے بی-ہیلتھ اور ویلنس سینٹرس امیونائزیشن اور غذائیت سمیت  زچگی، نو زائیدہ بچوں اور  بچوں کی صحت خدمات جیسی  لازمی ابتدائی اور کمیونٹی صحت خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ایسا کر کے بچوں کے اہم ترین ابتدائی سالوں میں انسانی سرمایہ  کی ترقی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ یہ سینٹرز عمومی این سی ڈی اور بڑی متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھی اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ایک دیگر جزو، اے بی- پردھان  منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے تحت دوسرے و تیسرے درجے کے اسپتالوں میں بھرتی تقریباً 500 ملین غریبوں  اور محروم لوگوں کے لئے  مفت میں اور نقدی سے مبرا علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

جاپان یو ایچ سی کا چمپئن ہے اور ملیریا اور دیگر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے  مالی مدد فراہم کرنے میں  ایک قائد کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More