26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے 21-2020 کے تعلیمی سیشن کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے ، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی  اور گجرات کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر صحت جناب نتن بھائی پٹیل کی موجودگی میں گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے 21-2020 کے تعلیمی سیشن کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔

راج کوٹ کے ایمز ، پردھان منتری سواستھیہ سُرکشا یوجنا کے چھٹے مرحلے کے تحت  تیار کیا جا رہا ہے۔ 750 بستروں والے اس اسپتال میں مختلف بیماریوں کا علاج کیا جائے گا  اور اس میں سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ  بھی ہوں گے۔  اس پروجیکٹ کی  تعمیراتی لاگت تقریباً 1195 کروڑ روپے ہے جس میں جدید ترین طبی آلات کے لیے 185 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل ہے۔

راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر وردھن نے کہا، ’’گجرات میں راج کوٹ کا ایمز ان بہت سے نئے ایمز میں سے ایک ہے ، جس کا تصور وزیراعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں پیش کیا گیا تھا۔ بھارت کے مختلف حصوں میں نئے ایمز قائم کرنے کے مختصر مدتی مقصد ،  کم خرچ حفظان صحت  میں خلا کو کم کرنا ہے جبکہ طویل مدتی مقصد یہ ہے کہ بھارت کی عام آبادی میں تندرستی پیدا کی جائے۔ ‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More