نئی دہلی، سا ئنس و ٹیکنا لو جی اور زمینی سا ئنس نیز ما حولیات ، جنگلات اور آ ب وہوا کی تبدیلی کے ویزر ڈاکٹر ہر ش وردھن نے آج یہاں ‘‘سوچھتا ہی سیوا ’’سے متعلق ایک نما ئش کا افتتاح کیا ۔ سا ئنس و ٹیکنا لو جی اور زمینی سا ئنس کی وزارتوں نے کونسل آف سا ئنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)کے سا تھ مل کر اس نما ئش کا اہتمام کیا ہے ۔
اس نما ئش میں سا ئنس سے متعلق ان وزارتوں کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکنا لو جیوں اور پیدا وار پر روشنی ڈالی گئی ہے، جنہیں حکومت ہند کے سوچھتا ابھیان کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس نما ئش میں ان وزارتوں کے ذریعہ سائنسی اور تکنیکی مداخلتوں کی وضاحت کرنے والے ماڈل اور ٹیکنا لو جیاں شا مل ہیں ۔
سی ایس آئی آر نے ٹیرا فل کی ٹیکنا لو جی اور پلا سٹک کے کوڑے کچرے سے بنی ٹائلوں کی نما ئش کی ہے ۔ ٹیرا فل کم لا گت والی جلی ہوئی لا ل مٹی سے بنا ہوا برتن ہوتا ہے جس کا گندے پا نی کو گھریلو اور سما جی استعمال کے لئے پینے کے قابل صاف پا نی بنا نے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ ا سے پا نی کو صاف کر نے کے لئے پا نی کے کسی بھی برتن میں نصب کیا جا سکتا ہے ۔ اسے بجلی کے بغیر کا م میں لا یا جا سکتا ہے۔نما ئش میں پلا سٹک کے کچرے سے بنی ہو ئی ٹائلس بھی رکھی گئی ہے ۔ ان ٹائلوں کی اہم خصوصیات میں اعلیٰ مشینی صلاحیت ، اس کا شعلہ گیر نہ ہو نا ، الٹرا وائلٹ شعا عوں سے تحفظ شا مل ہے ۔ ان ٹائلوں کو اسمارٹ بیت الخلا ؤں کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔یہ گا ؤں اور عمو می طور پر سما ج کے لئے مفید ہو ں گی ۔
نمائش میں سوچھ بھا رت کے لئے کی گئی متعدد تکنیکی مدا خلتوں کو ظاہر کر نے والے متعدد پوسٹر بھی لگا ئے گئے ہیں ۔ سی ایس آئی آر نے گنگا ندی کے پا نی کی خصوصیات کا مطالعہ کیا ہے جن میں اس کے طبی صلاحیت اور بیکٹیریا سے مقابلے کی خصوصیات شا مل ہیں ۔گنگا ندی میں مختلف قسم کے بیکٹیریا کے مقابلے کے لئے اس میں متعدد قسم کے بیکٹیریا موجود ہیں ۔ سی ایس آئی آر نے گو مکھ سے گنگا ساگر تک 70 مقامات پراور نرمدا نیز جمنا ندی میں 35 مقامات پر گنگا ندی کے تلچھٹھ اور اس کے پا نی کے معیار کی مسا بقتی جا نچ کا مطالعہ کیا ہے ۔
سی ایس آر نے نما ئش میں یہ بھی دکھا یا کہ اس کی تجربہ گا ہوں کے ذریعہ تیار کر دہ مو بائل وین کس طرح ہو اکی کوا لٹی کی جا نچ کرتا ہے اور موٹر گاڑیوں سے خارج ہو نے والے گیسوں سے متعلق اعداد و شمار مہیا کرا تا ہے ۔ ان اعداد و شمار سے علا قے میں ہوا میں آلودگی کی سطح کی شنا خت اور ان کے تدا ریکی اقدامات سے متعلق مشورے دینے میں مدد ملے گی ۔ سی ایس آئی آر نے بایو ٹیکنا لو جی کا استعمال کر کے کا نوں کی ما حولیاتی بحالی کر نے والی ٹیکنا لو جی کی بھی نما ئش کی ۔
سی ایس آر نے فائٹو رائڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنا لو جی تیار کی ہے ۔ یہ ٹیکنا لو جی میو نسپل ، شہری ، زرعی اور صنعتی گندے پا نی کی صفائی کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے ۔ یہ ٹیکنا لو جی دستیاب اراضی اور گندے پا نی کی صفائی کے معیار کی بنیا د پر سلسلہ واراور مسا وی موڈیولس /سیلس میں تیا رکی جا سکتی ہے ۔
آب و ہوا اور مو سم سے متعلق معلومات کا کثیر شعبہ جا تی استعمال جو کہ سما ج اور صنعتوں کے لئے مفید ہے اس کی بھی نما ئش کی گئی ۔
سی ایس آئی آر –سی ایل آر آئی نے چمڑے کی تیار ی کے نتیجے میں پیدا ہو نے والے فضلات کی پا ئپ میں ٹریٹمنٹ اور عام گندے پا نی کے ٹریٹمنٹ کے پلا نٹوں کی اثر انگیزی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے ٹیکنا لو جی ایجاد کی ہے اور اسے استعمال میں بھی لا یا گیا ہے ۔
محکمہ سا ئنس و ٹیکنا لو جی (ڈی ایس ٹی )کے خود مختار ادا روں نے ان ٹیکنا لو جیوں کی نما ئش کی ہے جنہیں سوچھتا ہی سیوا کے حصے کے طور پر سوچھتا مشن کے لئے موزوں پا یا گیا ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ آف نا نو سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی ، مو ہا لی نے گھریلو اور صنعتی گندے پا نی کی صفائی کے لئے سستہ پا نی کی صفا ئی کے نظام کی ٹیکنا لو جی تیا ر کی ہے ۔ اس میں زہریلے پا نی کی صفا ئی کے لئے نا نو ایبزور بنٹس کا استعمال کیا جا تا ہے ۔
محکمہ با یو ٹیکنا لو جی (ڈی بی ٹی)نے کلین اینر جی ، ندیوں کی صفائی کی پہل ، گندے پا نی کی صفائی کی ٹیکنا لو جیوں ،حیاتیا تی بیت الخلا اور گندے پا نی کے بندو بست اور استعمال کی دوسری ٹیکنا لو جیاں جیسی متعدد ٹیکنا لو جیوں کی نما ئش کی۔
انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنا لو جی ،ممبئی کے ذریعہ تیار کر دہ با یو ما س کو تیزی سے ایتھنو ل میں تبدیل کر نے کے لئے اندرون ملک تیار ہندوستان کی پہل ٹیکنا لو جی ہے ۔اس ٹیکنا لو جی سے با یو ما س کو ایتھنول کو تبدیل کر نے کی شرح بین الاقوامی ما رکیٹ میں دستیاب دوسری ٹیکنا لو جیوں کے مقا بلے میں زیا دہ تیز ہے ۔یہ ٹیکنا لو جی 2018 تک تجا رتی پیما نے پر با یو ما س کو ایتھنو ل میں تبدیل کر نے کے لئے بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کو منتقل کئے جا نے کی امید ہے ۔
با یو ٹوائلٹ ٹیکنا لو جیاں جن میں ہندوستان کو صا ف ستھرا رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔
گرانڈ چیلنجز انڈیا فریم ورک کے ذریعہ شروع کئے گئے ری ان ونٹ دی ٹوائلٹ چیلنج انڈیا کے ذریعہ با یو ٹوا ئلٹ کا نظریہ پیش کیا گیا ہے ۔ اس پہل کے تحت 6 نئی با یو ٹوا ئلٹ ٹیکنا لو جیاں تیار کی گئی ہیں ۔ ان ٹیکنا لو جیوں کی نما ئش کے لئے تقریباً 100 بیت الخلا بنا ئے گئے ہیں ۔ متعدد با یو ٹوا ئلٹس شمال مشرقی ریا ستوں کے اسکولوں میں تعمیر کئے گئے ہیں ۔ ٹیکنا لو جی میں بیت الخلا کی سیٹوں کو از سر نو ڈیزائن کر نے اور انہیں ماحولیات دوست بنا نے پر زور دیا گیا ہے ۔
ندیوں کی صفائی کی ٹیکنا لو جیاں
ڈی بی ٹی میں دہلی کے با رہ پلا، نا لے کی صفا ئی میں مدد کے لئے ڈینما رک کے ساتھ اشتراک کیا گیاہے ۔ اس پہل میں بعد ازاں ندی کی صفائی کی کو ششوں کو شامل کیا جا ئے گا ۔ آئندہ 5 برسوں کے دوران گندے پا نی کے صفائی کے پلا نٹ کے سلسلے میں قابل استعمال پا نی تیا ر کر نے والے پلا نٹ قائم کر نے کا منصوبہ ہے ۔ اس پلانٹ سے پا نی سے بھا ری دھات کو ہٹا کر استعما ل کے قابل بنا یا جا ئے گا ۔ با رہ پلا، نا لے کی صفائی کے لئے منتخب زیا دہ تر ٹیکنا لو جی با یو حیا تیا تی نو عیت کی ہو ں گی ۔
گندے پا نی کے لئے گرین ری میڈیشن ٹیکنا لو جی
ڈی بی ٹی کی مدد سے گندے پا نی میں ٹیکسٹا ئل کے لئے گرین ری میڈیشن پروسس تیا ر کر نے میں مدد ملی ہے ۔ یہ ٹیکنا لو جی شیوا جی یونیورسٹی، کو لہا پور کے ذریعہ تیا ر کی گئی ہیں ۔ ان آبی پودوں کی شنا خت کی گئی ہے جنہیں ٹیکسٹائل ڈائز کی صفائی اور گندے پا نی کی صفائی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
گندے پا نی کی صفائی کی ٹیکنا لو جیاں
گندے پا نی کے بندو بست اور صفائی کر نے والی ان ٹیکنا لو جیوں میں میو نسپل گندے پا نی سے نا میا تی فضلات کو95 فیصد تک کا میا بی کے ساتھ ہٹا نے کی ٹیکنا لو جی جیسے اینا رو بک ممبرین با یو ری ایکٹر شا مل ہے ۔