نئی دلّی ، 21فروری / عالمی ادارۂ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے قومی ریگو لیٹری اتھارٹی ( این آر اے ) کے ذریعے مکمل کئے گئے جائزے کو کامیاب قرار دیا ہے ۔ یہ بھارت کے لئے ایک حوصلہ افزا بات ہے کیونکہ حکومت عمدگی کی حامل حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح سے کوشاں اور عہد بند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا نے آج یہاں کیا ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے وزیر موصوف اور وزارت کو ملک کی قومی ریگو لیٹری اتھارٹی کے کامیاب جائزے کے لئے مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال رہنمائی اور قیادت میں اُن کی وزارت حفظان صحت کے شعبے میں ایسی ہی مزید ستائش اور اعزاز حاصل کرنے کے لئے کمر بستہ ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے وزیر موصوف کے نام اپنے ایک مراسلے میں ملک کی این آر اے کو ’’ فنکشنل ‘‘ قرار دیئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتھارٹی کو پانچ فنکشنوں اور میچورٹی لیول میں چار میں سے تین کا لیول حاصل کرنا قابل مبارکباد ہے۔ میچورٹی لیول چار یہ ظاہر کرتا ہے کہ اچھے نتائج آ رہے ہیں اور ہمہ گیر اصلاحات جاری ہیں ۔ میچورٹی لیول تین سے ظاہر ہوتا ہے کہ باقاعدہ طریقے پر مبنی عمل اپنایا گیا ہے اور اصلاحات کابھی ایک منظم نظام کارفرما ہے ، مقاصد سے ہم آہنگ اعدادو شمار دستیاب ہیں اور اصلاحات کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ جناب نڈا نے اس ستائش کو صحتی کارکنان کی جانفشانی کا نتیجہ قرار دیا ہے ، جنہوں نے وزارت کی کوششوں میں اپنا بھر پور تعاون دیا ہے ۔
وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ ڈبلیو ایچ او نے بھارتی ٹیکہ ریگو لیٹری نظام کو نفاذ کے لحاظ سے 100 فی صد کامیاب قرار دیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کا یہ جائزہ کامیابی کے لحاظ سے ایک دوسرا سنگ میل کہاجا سکتا ہے ۔ اس سے قبل 2012 ء میں عالمی ادارۂ صحت نے بھارتی ٹیکہ کاری کا جائزہ لیا تھا ۔