20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈوپنگ کے خلاف بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائیں:وجے گوئل

Urdu News

نئی دہلی،26؍اپریل،نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل نے ملک میں ڈوپنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ڈوپنگ مخالف قومی ایجنسی (این اے ڈی اے) انڈین اولمپک ایسوسی ایشن، نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سے کہا ہے کہ وہ ڈوپنگ کے خلاف بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائیں۔وزیر موصوف نے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) سے کہا ہے کہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ کل ایک سیمینار کا انعقاد کرے تاکہ اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے کوئی مؤثر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جاسکے۔ اس میں ڈوپنگ کو جرم قرار دینا بھی شامل ہے۔

جناب وجے گوئل نے این اے ڈی اے کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ ڈوپنگ کے تمام کرداروں کو مسلسل سیمینار اور اسکولوں وکالجوں میں معلوماتی مہم کے ذریعہ ڈوپنگ کے مضر اثرات کے بارے میں زمینی سطح پر حساس بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غذائی اشیاء کی جانچ پڑتال کیلئے ایک میکنزم تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اتھلیٹس اس بات سے یقینی طور پر واقف ہوں کہ وہ جو غذا کھارہے ہیں اس کے اندر کوئی ممنوعہ چیز شامل نہیں ہے۔ انہوں نے اتھلیٹس کی خوراک اور تغذیہ کیلئے سائنٹفک طریقہ کار پر زور دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More