نئی دہلی، بھارت نیٹ، جو کہ حکومت ہند کا ایک آزمائشی پروجیکٹ ہے اور جس کا مقصد دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنا ہے، سروس مہیا کرنے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 5 نومبر 2017 کو 238677 کلومیٹر علاقے میں فائبر بچھاکر 103275 جی پی ایس میں آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کنکٹی وٹی حاصل کرلی گئی ہے۔ ایک سرے سے دوسرے سرے تک کنکٹی وٹی کو تیز کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کی بدولت 85506 جی پی ایس میں جی پی او این آلات نصب کردیئے گئے ہیں اور 75082 جی پی ایس خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
دیہی اور دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیجیٹل انڈیا حکومت کی ایک ترجیحی اسکیم ہے۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی انقلابی نوعیت کی قیادت میں دیہی علاقوں میں سستی براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ایک نیا پرکشش اور سستہ محصول نظام تیار کیا گیا ہے جس میں یہ حصول کار فرماں ہے کہ استعمال زیادہ کیجئے اور ادائیگی کم کیجئے توقع ہے کہ محصول کے اس ڈھانچے کی عکاسی سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے صارفین سے وصول کئے جانے والے محصول میں ہوجائے گی۔
بلاک سے جی پی ایس کے درمیان غیر متناسب بینڈ وڈتھ کے لئے چارجزایک ایم بی پی ایس سے لیکر10 ایم بی پی ایس کے لئے 700 روپے سالانہ اور ایک جی پی پی ایس کے لئے 200 روپے لئے جائیں گے۔ البتہ بلاک سے جی پی تک کی غیر متناسب بینڈ وڈتھ کے لئے چارجز 10 ایم بی پی ایس تک کے لئے 1000 روپے فی ایم بی پی ایس مقرر کئے گئے ہیں اور 100 ایم بی پی ایس کے لئے سالانہ فی ایم بی پی ایس 500 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔اس کے بیچ کی کسی بینڈ وڈتھ کے لئے محصول اسی حساب سے مقرر کیا جائے گا۔
کسی ایک بار میں 1000 جی پی ایس سے 25000 سے زیادہ جی پی ایس کے لئے بینڈ وڈتھ کے سلسلے میں 5 سے 25 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ داخلے کی دقتوں کو دور کرنے کے لئے بلاک اور جی پی ایس سطح پر پورٹ چارجز ختم کردیئے گئے ہیں۔ڈارک فائبر کے لئے محصول کی شرح 2250 روپے فی فائبر فی کلومیٹر سالانہ سروس پرووائڈر اور سرکاری ایجنسیوں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے کئے گئے اس طرح کے اقدامات کے بعد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے بھارت نیٹ کنکٹی وٹی کے استعمال کے لئے آگے آئے ہیں۔ ایئرٹیل نے لیز پر ایک جی پی ایس کنکٹی وٹی لینے کے لئے 10000 جی پی ایس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ ریلائنس جیو، ووڈا فون اور آئڈیا نے لیز پر بالترتیب تقریباً 30000، دو ہزار اور 1000 جی پی ایس میں 100 ایم بی پی ایس کنکٹی وٹی میں دلچسپی دکھائی ہے۔ امید ہے کہ ان جی پی ایس میں ٹی ایس پی ایس کے ذریعہ خدمات شروع کئے جانے سے گاؤں کی سطح پر اقتصادی نظام میں زبردست تبدیلی پیدا ہوگی اور مستقبل قریب میں جی پی ایس کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا احاطہ کیا جاسکے گا۔ اس سے دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولتوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔