19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کئے گئے بایوڈائجسٹرز کے بارے میں وضاحت

Urdu News

نئیدہلی، ۔ڈیفینس  ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) نے اپنے تیار کرد ہ  بایو ڈائجسٹرز  پر  آئی آئی ٹی چنئی  کے ایک  مطالعے  پر شائع ہونے والی  خبروں کا جائزہ لیا ۔ اس کے ساتھ ہی ڈی آر ڈی او کی ٹیم نے  اس مطالعے  کا اہتمام کرنے والے  پروفیسر  لِگی فلپ سے بھی گفتگو کی ۔ حاصل شدہ معلومات  کی جانچ کے بعد دیکھا گیا ہے کہ  آئی آئی ٹی چنئی   کا تجربہ  ناقص تھا  اوراس مطالعے کے نتائج  درست نہیں پائے گئے ۔ پروفیسر لِگی کا یہ بیان کانامیاتی مادہ (انسانی فضلہ ) جو  بایو ڈائجسٹر ز میں   جمع کیا جاتا ہے وہ ہندوستانی ریلوے کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ اس سلسلے سے اخبارات میں شائع شدہ  خبریں اور گمراہ کن ہیں۔   یہ مطالعہ ڈی آر ڈی او سے گفتگو کئے بغیر اہتمام کیا گیا تھا  اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ  یہ مطالعہ بغیر یہ جانے کیا گیا ہے کہ ٹکنالوجی کس طرح کا م کرتی ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ ڈائجسٹرز  کی ٹکنالوجی برسوں سے تصدیق شدہ ہے اور ہندوستانی ریلوے نے   ہندوستان اور بیرون ملک دستیاب متعدد متبادلات    آزمانے کے بعد بڑے پیمانے پر اسے استعمال کیا ہے ۔ دیہی صفائی ستھرائی کی خاطر بایو ڈائجسٹر کا اطلاق   سوچھ  بھارت  ابھیان  کے لئے واحد اہم     عنصر کی حیثیت رکھتا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More