نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج آندھراپریش میں اننتھا پور ضلع جنتھا لورو گاؤں میں سینٹرل یونیورسٹی آف آندھراپردیش کے نام سے ایک مرکزی یونیورسٹی کے قیام کو اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں پہلے مرحلے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 450 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔
مرکزی کابینہ نے سوسائیٹی رجسٹریشن ایکٹ 1960 کے تحت ایک سوسائیٹی تشکیل دے کر عبوری کیمپس میں سینٹرل یونیورسٹی کو شروع کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے تاکہ سینٹرل یونیورسٹیز کے قانون 2009 میں ترمیم کرنے تک اسے قانونی حیثیت دی جاسکے اور تعلیمی سال 19-2018 سے اس یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔ سینٹرل یونیورسٹی کی ایک موجودہ سینٹرل یونیورسٹی کے ذریعہ اس وقت تک سرپرستی کی جائے گی جب تک کہ اس کی گورنرننگ ڈھانچہ تشکیل نہیں دے دیا جاتا۔
سینٹرل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری سے اعلی تعلیم کے معیار اور رسائی میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی سہولیات میں علاقائی عدم توازن کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔