17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیکسٹائل، ملبوسات اور فیشن کے شعبوں میں تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دی

Cabinet approves MoU on cooperation in the textiles, clothing and fashion sectors between India and Australia
Urdu News

نئی دہلی،؍جون،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقد مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ٹیکسٹائل کی وزارت اور آسٹریلیا کے خارجی امور اور تجارت کے محکموں کے درمیان ٹیکسٹائل، ملبوسات اور فیشن کے شعبوں میں تعاون کیلئے ایک مفاہمت نامے کی اجازت دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامے سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے شعبوں میں باہمی مفاد کے امور پر، جو شرکاء کیلئے فائدہ مند ہوں، تعاون میں اضافہ ہوگا۔ اس مفاہمت نامے کے شرکاء مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور بھارتی ٹیکسٹائل اور فیشن کے شعبوں کو مناسب طور پر مربوط کرنے کے اقدامات کی نشاندہی کریں گے۔ ان شعبوں میں اشتراک اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دیں گے ، ان شعبوں میں ہنر مندی اور صلاحیت کی پرورش کریں گے، اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے اور پیشہ وارانہ تعلقات ، تربیت ہنر مندی کا فروغ اور ان شعبوں میں تیار کی گئی مصنوعات کی دونوں ملکوں میں عوامی نمائش کی ہمت افزائی کریں گے البتہ دونوں ملکوں کے دانشورانہ اثاثوں کے حقوق پوری طرح محفوظ رہیں گے۔

مفاہمت نامے کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں سے متعلقہ ورکروں سمیت بنکروں کو فائدہ ہوگا۔

ہینڈلوم سیکٹر کی مجموعی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا مقصد مارکیٹ کے رابطوں کو قائم کرکے ہینڈلوم کپڑے کی پیداوار میں اضافہ کرنا، ڈیزائن اور تکنیک میں بہتری پیدا کرنا، مصنوعات اور قدر میں اضافے کیلئے اختراعی تکنیک کا استعمال کرنا، گھریلو اور برآمداتی مارکیٹوں تک بہتر رسائی فراہم کرنا شامل ہے، تاکہ بنکر مسلسل روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے اور ان کے معیار زندگی میں بہتر آسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More