20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے مکانات اور شہری امور کی وزارت کو ہندوستان ویجی ٹیبل آئلس کارپوریشن لمیٹیڈ کی ملکیت والی زمین کی منتقلی کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی،؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)یا اس کے مقرر کر دہ مجاز ایجنسی کو ہندوستان ویجی ٹیبل آئلس کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ وی او سی)کی ملکیت والی تمام زمینوں کی منتقلی کو منظوری دی ہے تاکہ ان زمینوں کا مناسب استعمال کیاجا سکے ۔ ایچ وی او سی کے زمینی سرمائے کی منتقلی کے بعد حکومت سے لئے گئےقرضوں سے متعلق ایچ وی او سی کی تمام مالی ذمہ داریاں ختم ہوجائیں گی۔علاوہ ازیں حکومت ایچ وی او سی کی ان تمام مشروط واجبات کی ذمہ دار ہوگی، جو ممکن ہے کہ متعدد عدالتوں، ٹرائبیونلس، اتھارٹیوں میں پڑے معاملات کے سبب مستقبل میں سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ ملک کے 7 شہروں میں پڑی یہ زمینیں کافی عرصے سے استعمال نہیں ہو رہی تھیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کو زمین کی اس منتقلی سے عوامی مقاصد کیلئے ان زمینوں کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More