نئی دہلی، ایئر مارشل این جے ایس ڈھلون اے وی ایس ایم ، سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ، ہیڈکوارٹر ویسٹرن ایئر کمانڈ نیودہلی نے 10 اگست 2018 کو نئی دہلی سے منالی – لیہہ کے راستے تھوئسے کے لئے کار اور بائیک ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس ریلی کا مقصد وزیراعظم جناب نریند ر مودی کے مشن ’ سووچھ بھارت ابھیان’ کو فروغ دینا ہے۔ ریلی کا مقصد سیاحوں اور مقامی باشندوں میں پہاڑوں پر صفائی ستھرائی بنائے رکھنے اور انہیں کوڑاکرکٹ سے پاک زون بنانے کے لئے بیداری پیدا کرنا ہے۔
12 فضائی جنگجو ؤ ں پر مشتمل اس ریلی کی ٹیم کی قیادت ایئر مارشل اے کے سنگھ اے وی ایس ایم وی ایس ایم ، سینئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ، ہیڈکوارٹر ڈبلیو اے سی نے کی۔ 15 دنوں کی مدت میں ٹیم امبالہ ، منالی ،جسپا ، پانگ، لیہہ ، پینگ گیونگ، سو،سے ہوتے ہوئے تھوئسی پہنچے گی اور اس کی آخری منزل بیس کیمپ ہوگی۔ ریلی 24اگست 2018 کو دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔
اپنے سفر کے دوران ٹیم صفائی ستھرائی کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ کو اجاگر کرنے کے لئے مقامی باشندوں اور سیاحوں سے بات چیت کرے گی۔ کتابچے تقسیم کرکے ، بینر لگاکر اور اہم سیاحتی مقامات پر کوڑے دان رکھ کر کے ٹیم سووچتھا کے بارے میں بیداری پھیلائے گی۔ ٹیم کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے اسے متعینہ جگہوں پر پھینگے کی۔ ٹیم لیہہ شہر اور تھوئسے میں بھی سووچھتا مہم شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ عوام الناس کو سووچتھا مشن کے بارے میں جانکاری فراہم کرسکے۔