16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کاکرا پار اٹامک پاور اسٹیشن کے یونٹ نمبر دو میں تازہ کاری اور جدید کاری کا کام مدت معینہ سے پہلے مکمل

Urdu News

نئی دہلی: کاکرا پار اٹامک پور اسٹیشن  (کے اے پی ایس -2 -220   میگاواٹ )     کو ری ایکٹر میں  کنٹرولڈ  سیلف سسٹینگ نیو کلئیر  فشن  چین   ری ایکشن     کے آغاز میں  اس  وقت   انتہائی اہمیت حاصل ہوگئی جب   اس یونٹ کی تازہ کاری اور جدید کاری کا کام  ، این – ماس  کولینٹ چینل    ری پلیسمنٹ (ای این سی سی آر ) ، اینماس فیڈر ریپلیس منٹ  (ای ایم ایف آر )  اوردیگر حفاظتی اقدامات کا کام مدت معینہ سے پہلے مکمل کرلیا گیا۔  تفصیل کے مطابق اس یونٹ میں   تازہ کاری اور جدید کاری  کا کام مدت مقررہ کی تکمیل سے ساڑھے تین ماہ قبل ہی مکمل کرلیا گیا۔ اس کام   میں  نیو کلئیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ   (این پی سی آئی ایل )  ، نیو کلئیر فیوویل   کامپلیکس    (کولینٹ چینل تیار کرنے والے )  ، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر  (بی اے آر سی ) جیسے  اہم اداروں نے  اس کامیابی میں  اپنا کردار اداکیا ۔

          واضح ہوکہ گجرات  کے  سورت ضلع میں واقع کے اے پی ایس  میں   220  ایم ڈبلیو  پی ایچ ڈبلیو آر  (کے اے پی ایس –I-II) نامی دو یونٹ شامل ہیں ۔  اس کا م کی تکمیل کی اہمیت اس وقت اورزیادہ ہوگئی اس کی تمام مقررہ راطہ کاریوںکی تکمیل ہوگئی ۔ بعد ازاں   مختلف  ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔اسے گرڈ  سے جوڑا جائے گا اور مقررہ ضابطہ عمل  اورضابطہ کاریوں کی منظوریوں کے بعد    اس کی پیداو ار کا نشانہ مکمل کیا جائے گا۔  ان دونوں یونٹوں کا کام علی الترتیب 1993  اور 1995  میں  شرو ع ہوا تھا ۔ ایسے ہی  700  میگاواٹ  پی ایچ ڈبلیو آر کے  دو مزید  کے پی پی   تین وچار  یونٹ زیر تعمیر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More