21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راٹھوڑ نے ہندوستانی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کامن ویلتھ کھیلوں میں جیت حاصل کریں اور ملک کے لئے اچھے سفیر بنیں

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، کرنل راجیہ وردھن راٹھوڑ نے کہا ہے کہ آئی اواے اور  قومی اسپورٹس فیڈریشنوں (این ایس ایف) کی کارکردگی میں شفافیت بہت ہے اور ان کی وزارت کھیل کود کے ضابطوں میں شفافیت پیدا کرنے کی خاطر نئے ضابطے شامل کریں گی۔ وہ اس سال اپریل میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ کھیلوں (سی ڈبلیو جی) کے لئے کٹ اور یونیفارم کی نقاب کشائی کے موقع پر آئی او اے کے ذریعے منعقدہ ایک تقریب میں تقریر کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھیل کود کی سب بڑی سرپرست ہندوستان کی حکومت ہے اور ان کی وزارت مسلسل سرپرستی کرتی رہے گی۔ کرنل راٹھوڑ نے آئی او اے اور این ایس ایف پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹس سیکٹر کے ذریعے کھیل کود میں دلچسپی کے اظہار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوشش کریں اور اپنے لئے خود مالیہ پیدا کریں۔

کھیل کود سے متعلق قومی ترقیاتی فنڈ(این ایس ڈی ایف) کا حوالہ دیتے ہوئے کرنل راٹھوڑ نے کہا کہ حکومت، این ایس ڈی ایف میں برابر کا تعاون کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک وفاقی فنڈ ہے، اس لئے جب بھی کوئی اس میں رقم جمع کرتا ہے تو یہ دوگنی ہوجاتی ہے، کیونکہ حکومت اس کے برابر رقم جمع کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ جو شخص یا کمپنی فنڈ میں رقم جمع کرتی ہے وہ یہ بھی ہدایت دے سکتا ہے کہ یہ رقم کہاں یا کس کھلاڑی کے لئے یا کس کھیل کے لئے استعمال کی جائے۔

آنے والے سی ڈبلیو جی کے دوران ہندوستانی دستے کے لئے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کھیل کود کے وزیر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ  منصانہ طورپر جیت حاصل کریں اور ملک کے لئے اچھے سفیر بنیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی قیمت پر جیت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لئے ، چاہے وہ کھلاڑی ہوں، منیجر یا اور کوئی بھی ہوں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ہم منصفانہ طورپر جیت حاصل کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More