19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن ریجی جو کل دوروزہ این ڈی ایم اے مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل ،امورداخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو کل یہاں آفات کے بندوبست کےقومی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے دوروزہ مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کےذریعے کیاجارہا ہے۔ یہ پروگرام سبھی شراکت داروں کو ایک ساتھ کھڑا کر سکےگا، جس سے وہ منصوبے پر تبادلۂ خیال کر سکیں گےاور اس میں بہتری کےطورطریقے تجویز کر سکیں گے۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے پچھلے سال جون میں آفات کےبندوبست کے پہلے قومی منصوبے کاآغاز کیاتھا۔ اس منصوبے کا مقصد ہندوستان میں مالی و جانی نقصان کو کم کرنا ہے۔ اس طرح ہندوستان ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے سیندائی فریم ورک کےساتھ اپنے قومی منصوبے کو مربوط کردیا ہے۔ سیندائی فریم ورک مارچ 2015میں جاپان کے سیندائی میں آفات کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق یو این کی تیسری عالمی کانفرنس میں منظور کیاگیاتھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More