16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کری ایٹو انڈیا : انوویٹو انڈیا کے لئے آئی پی آر بیداری اسکیم

Urdu News

نئی دہلی، سیل فارآئی پی آر  پروموشن اینڈ مینجمنٹ (سی آئی پی اے ایم ) نے   نیشنل انٹیلیکچوول پراپرٹی رائٹس  (آئی پی آر ) پالیسی 2016   کی عمل آوری کو آگے بڑھاتے ہوئے  ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کے پرچم تلے کری ایٹوانڈیا :   انوویٹو انڈیا  کے لئے    ایک آئی پی آر بیداری اسکیم شروع کی  ہے ۔

          اس اسکیم کا مقصد  طلبا ،نوجوانوں  ،مصنفوں  ،فنکارو  ں  ،ابھرتے جدت طرازوں اور پیشہ ور افراد میں آئی پی آر بیداری پیدا کرنا ہے جس کا مقصد   ان میں  اپنی تخلیقات اور ایجادات  کی تخلیق ،جدت طرازی اور تحفظ کے لئے حوصلہ پیدا کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں    آئی پی آر  بیداری اسکیم کا مقصد        تعلیمی اداروں  (اسکولوں اور کالجوں   ) اور ایم ایس ایم ای سمیت  تمام صنعتوں  اور اسٹارٹ اپ  اداروں میں   4000 سے زائد  آئی پی آر بیداری  ورکشاپوں  اور سمیناروں کا  اہتمام  کیا جائے گا۔  علاوہ ازیں   قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں اورعدلیہ سمیت     تمام ایم ایس ایم ای   اورایم ایس ایم ای اداروں  میں  آئی پی آر کی بیداری کے لئے   تربیتی پروگراموںکا اہتمام کیا جائے گا۔

          ان ورکشاپوں میں  انٹرنیشنل فائلنگ پروسیجر  ،  پروموشن آف جیوگرافیکل انڈیکیشن     جیسے تما م آئی پی موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور  د  انشور اثاثوں کی لوٹ    اور  مصنوعی  اورنقلی  تفریقات کے اثرات   پرروشنی ڈالی جائے گی۔

          آئی پی آر بیداری اسکیم پر عمل درآمد  شراکتدار تنظیموں کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ جدت طرازی  اور کاروباریت کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس اسکیم کی مکمل تفصیلات :

    http://dipp.nic.in/whats-new/scheme-ipr-awareness.  پردیکھی جاسکتی ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More