17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کسی بھی ریاست میں، آل انڈیا ریڈیو کے کسی بھی اسٹیشن کو، بند نہیں کیا جارہا ہے:پرسار بھارتی کی وضاحت

Urdu News

آج پرسار بھارتی نے یہ واضح کیا کہ آل انڈیا ریڈیو کے کسی بھی اسٹیشن کو کسی بھی ریاست میں بند نہیں کیا جارہا ہے۔

ہندوستان بھر میں مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشنوں کو بند کرنے کے دعویٰ کرنے والی غلط رپورٹنگ اور جھوٹی خبروں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے، پرسار بھارتی نے یہ بات واضح کی ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد اور قطعی طورپر غیر درست ہیں۔

پرسار بھارتی نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کسی بھی آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشن کو نہ تو ڈاؤن گریڈ اور نہ ہی اسے تبدیل کیا جارہا ہے۔مزید برآں آل انڈیا ریڈیو کے تمام اسٹیشن لسانی ،سماجی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع کے مطابق مقامی پروگراموں کا سلسلہ نشر کرنا جاری رکھیں گے، جن کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کی نگہداشت کو مستحکم کرنے کے آل انڈیا ریڈیو کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔

پرساربھارتی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آکاش وانی، آل انڈیا ریڈیو، آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، جن میں سے بہت سے کلیدی پروجیکٹ 2022-2021ء کے دوران نفاذ کے لئے تیار ہیں، جس سے ملک بھر میں 100 سے زیادہ نئے ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کے نیٹ ورک کو توسیع دینا  شامل ہے۔

سینکڑوں اسٹیشنوں اور سینکڑوں ریڈیو ٹرانسمیٹروں پر مشتمل آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک دنیا کے سب سے بڑے عوامی نشریاتی خدمات کے نیٹ ورکوں میں سے ایک ہے، جو کثیر رخی موڈ میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ جن میں ٹیرسٹیریل انالوگ ریڈیو(ایف ایم ، ایم ڈبلیو، ایس ڈبلیو)، سٹیلائیٹ ڈی ٹی ایچ ریڈیو(ڈی ڈی مفت ڈش ڈی ٹی ایچ)، انٹرنیٹ ریڈیو(آئی او ایس؍اینڈرائیڈ پر نیوز آن ایئر ایپ) شامل ہیں۔

ڈی ڈی مفت ڈش  ڈی ٹی ایچ سروس پر 48 سٹیلائٹ ریڈیو چینلوں کی دستیابی کے ساتھ ہندوستان بھر سے مقامی اور علاقائی آوازیں ریڈیو اسٹیشنوں پر اب ملک گیر پلیٹ فارم پر سنی جاسکتی ہیں، تاکہ لوگ اُنہیں سن سکیں۔

مزید برآں نیوز آن ایئر ایپ  پر تقریباً 200 لائیو ریڈیو اسٹریم  سے ، پرسار بھارتی نے ‘‘ووکل فار لوکل’’کو ایک نئے عالمی معنی دیئے ہیں، جس میں 2.5 ملین سے زیادہ صارف اِن 200+لائیو ریڈیو اسٹریم کو دنیا بھر کے مختلف ممالک سے رسائی کررہے ہیں نیز 2020ء کے دوران 300 ملین سے زیادہ لوگوں نے اسے دیکھا۔

پرسار بھارتی ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹیرسٹیریل ریڈیو متعارف کرانے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔منتخب اے آئی آر کے چینل پہلے ہی  ڈیجیٹل ڈی آر ایم ٹیکنالوجی کے ذریعے ، تجرباتی بنیادی پر مختلف شہروں نیز خطوں میں سامعین کے لئے پہلے سے دستیاب ہیں۔ ان شہروں نیز خطوں میں  سامعین کثیر ریڈیو چینل کے انتخاب کے ذریعے ڈیجیٹل ریڈیو کی طاقت کا تجربہ کرسکتے ہیں، جو ڈیجیٹل موڈ میں واحد ریڈیو فریکوئنسی پر دستیاب پر ہیں۔ڈی آر ایم ٹرانسمیٹر پر دستیاب آکاش وانی کی خصوصی ڈیجیٹل ریڈیو خدمات میں آل انڈیا ریڈیو نیوز 24×7 شامل ہیں، جو نیوز اور حالات حاضرہ کے لئے مخصوص ہے۔علاوہ ازیں اے آئی آر راگم 24×7 ، مقامی نیز علاقائی ریڈیو خدمات سے کلاسیکی موسیقی اور لائیو اسپورٹس کے لئے مخصوص ہے۔

پرسار بھارتی ایف ایم ریڈیو کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اختیارات کی ٹیسٹنگ کے ایڈوانس مرحلے میں بھی ہے اور اس کے لئے ایک معیار کو جلد ہی   حتمی شکل دی جائے گی، تاکہ ہندوستان نے ڈیجیٹل ایف ایم ریڈیو کی شروعات کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More