نئی دہلی۔ مندرجہ ذیل فہرست سے میرٹ کے اعتبار سے ان (103+69+20)192امیدواروں کی ہے جنہوں نے یونین پبلک کمیشن کے ذریعہ نومبر میں کرائے گئے کمبائن ڈیفنس سروسز امتحان(II)2017 اور وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ دیئے گئے ایس ایس بی انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پرانڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون کے 145 ویں کورس، انڈین نوی اکیڈمی، ایزی مالا، کیرالہ اور حیدرآباد میں ایئر فورس اکیڈمی( پری فلائنگ) تربیتی کورس نمبر 204 ایف( پی) کورس میں داخلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مختلف کورسوں کی تین فہرستوں میں کچھ مشترکہ امیدوار بھی ہے۔
انڈین ملٹری اکیڈمی کے لئے حکومت کے ذریعہ بتائی گئی خالی اسامیوں کی تعداد 100 ہے۔جن میں این سی سی، سی سرٹیفکیٹ( آرمی ونگ) ہولڈرس کے لئے 13 خالی نشستیں ریزرو ہے۔انڈین لیول ا کیڈمی ایزی مالا کیرالہ ایگزیکٹیو( جنرل سروس) کے لئے45 جن میں این سی سی، سی سرٹیفکیٹ ہولڈر(نیول ونگ) کے لئے 6 خالی اسامیاں محفوظ ہے اور ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد کے لئے 32 ہے۔کمیشن نے انڈین ملٹری اکیڈمی ، انڈین نیول اکیڈمی، ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے لئے بالترتیب 3701، 2248 اور 914 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کوالیفائی کی شکل میں کوالیفائی کی حیثیت سے سفارش کی ہے۔حتمی طور سے کوالیفائی امیدوار وہ ہے جو آرمی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ کرائے گئے ایس ایس بی کے امتحان کی بنیاد پر کوالیفائی ہوئے ہیں۔
ان فہرستوں کو تیار کرتے ہوئے میڈیکل امتحان کے نتائج کو دھیان میں نہیں رکھا گیا ہے۔
فوجی ہیڈ کوارٹر س کے ذریعہ ان امیدواروں کی پیدائش کی تاریخ اور تعلیمی لیاقت کی ویری فکشن(جانچ) اب بھی کی جارہی ہے۔ لہذا تمام امیدواروں کی امیدواری عبوری ہے۔امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ا پنے سرٹیفکیٹس جن میں پیدائش کی تاریخ اور تعلیمی لیاقت شامل ہے کے سلسلے میں اور اپنے دعوی کے حق میں اپنے سرٹیفکیٹس کے ساتھ ان کی فوٹو اسٹیٹ ، اٹسٹیڈ فوٹو کاپیز اپنی پہلی چوائس کے مطابق فوجی ہیڈ کوارٹر ، نیول ہیڈ کوارٹر اور فضائیہ کےہیڈ کواٹر کو بھیج دیں۔
اگر کسی صورت میں پتہ میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے تو فوراً براہ راست فوجی ہیڈ کوارٹرس ، نیول ہیڈ کوارٹرس، ایئر کواٹرس کو مطلع کریں۔