16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کمپنیز (درج رجسٹرمالیت تعین کاروں اور مالیت ) سے متعلق قواعد 2017 کے تحت رجسٹریشن کی سندکے بغیر ویلیو ایشن کی خدمات

Urdu News

نئی دہلی: ۔کمپنیز ایکٹ 2013  (2013 کا اٹھارواں ) کی دفعہ 247  جو دیگر دفعات 458 ، 459  اور 469  کے ساتھ پڑھی جائیں گی  ، کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، مرکزی حکومت نے اپنے گزٹ نوٹی فکیشن مورخہ 18 اکتوبر 2017  کے مطابق ،  جس کی اشاعت  کمپنیز  (درج رجسٹرتعین کاروں اور مالیت  )سے متعلق قواعد 2017 (  اس کے بعد اسے رولز کہا جائے گا) کے تحت عمل میں آچکی ہے ،کی رو سے مذکورہ قواعد کے قاعدہ نمبر 11 کے بموجب اس طرح  کے انتظامات کئے ہیں کہ کوئی فرد جو کمپنیز ایکٹ 2013  کے تحت ان قواعد کے آغاز کی تاریخ کو  ،  اپنی جانب سے ویلوایشن خدمات فراہم کررہا ہو، وہ اپنی ان خدمات کو 31  مارچ  2018  تک قواعد کے تحت  بغیر کسی رجسٹریشن سند کے ، جاری رکھ سکتا ہے ۔

  اس کے علاوہ  ان قواعد میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2013  یا اس کی کسی قواعد کے علاوہ کسی دیگر قانون کے  تحت  کسی فرد کے ذریعہ  ویلیوایشن کی انجام دہی کا عمل    مذکورہ قواعد کے نافذ العمل ہونے سے متاثر نہیں ہوگا ، جب تک کہ دیگر متعلقہ قوانین  یا دیگر ریگولیٹری ادارے  قواعد کے مطابق ایسے  فرد کے ذریعہ ویلیوایشن کے عمل کے خواستگار ہوں ۔

          تاہم 9 فروری 2018  کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ 31  مارچ  2018  کی مقررہ ٹائم لائن کی توسیع  30 ستمبر2018 تک کے لئے کردی گئی ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایسا کوئی بھی فرد جو  مذکورہ قواعد کے آغاز سے قبل کمپنیز ایکٹ 2013  کے تحت  ویلیوایشن خدمات انجام دیتا آیا ہو  اور اس وقت بھی دے رہا ہو ، ایسی صورت  میں وہ شخص  30 ستمبر 2018 تک  قواعد کےتحت درکار رجسٹریشن کی سند کے بغیر بھی  اپنی خدمات کی فراہمی جاری رکھ سکتا ہے ۔

          درایں اثنا بھارت کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ قراردئے جانے سے متعلق بورڈ نے  تمام ترتین اثاثہ زمروں کے لئے ویلیو ایشن امتحانات کا انتظام کیا ہے ۔ ایسا ہرشخص جو   درج رجسٹر ویلیوور کے طور پر  رجسٹریشن کے لئے مستحق ہو ،  قواعد کے مطابق  در ج رجسٹر کئے جانے کے لئے  درخواست گزارسکتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More