17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کنبھ میلےسے پریاگ راج میں ڈھانچہ جاتی سہولیات کا فروغ

Urdu News

نئیدہلی: کنبھ اور مہاکنبھ کے میلے  ضلع  پریاگ راج میں ڈھانچہ جاتی سہولیات    اور شہری خدمات کے فروغ میں    اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں  ،لیکن اس سال پریاگ راج  کنبھ نے   پورے شہر اور اس کی نواحی بستیوں کا چہرہ  ہی بد ل کر رکھ دیا ہے۔     پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈھانچہ جاتی سہولیات کے فروغ   کے لئے     کی جانے والی کروڑوں  کی سرمایہ کاری سے    نہ صرف یہ کہ شہر کی   متعددسڑکیں   بالخصوص سنگم   کی سڑک چوڑی  بنائی جاچکی ہے بلکہ       عوامی مقامات اور تاریخی عمارات  تک جانے والی سڑکوں کو بھی خوبصورت  بنایا گیا ہے۔

           اس سلسلے میں ضلع پریاگ راج میں واقع   الہ آباد جنکشن   ، الہ آبا دسٹی  ،جھونسی   پریاگ راج  ، نینی  ، داراگنج  اور صوبیدار گنج  ،  ریلوے اسٹیشنوں کی  بھی حسن کاری کی گئی ہے اور یہاں کی   شہری خدمات میں بھی   زبردست اضافہ کیا گیا ہے ، جن میں نئے پلیٹ فارم  ، سبھی  پلیٹ فارموںکو جوڑنے والے پُل   اور لفٹس کی تعمیر شامل ہے ۔

          پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی    نے شہر میں   ڈھانچہ جاتی سہولیات اور شہری خدمات  میں بہتری   کے لئے 300 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔   اتھارٹی کے وائس چیئر مین    جناب بھانوچند گوسوامی آئی اے ایس نے ان امور کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ  تمام سڑکوں  پر معقول  ڈرینیج کا  اہتمام کیا گیا ہے  اور  سبھی سڑکوں اور گول چکروں کی    بہت ہی خوبصورت حسن کاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈھانچہ جاتی سہولیات کے فروغ  سے نہ صرف کنبھ کے عقیدت گزاروںکو فائدہ پہنچے گا  بلکہ آئندہ  برسو ں کے دوران یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں  بھی زبردست اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More