17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کول انڈیا، ہڑتال کو ختم کرنے کیلئے پوری طرح تیار

Urdu News

نئی دہلی۔ کول انڈیا لمیٹیڈ کی مرکزی ٹریڈ یونینوں (سی آئی ایل) کی  کانکنی کمپنی  مہارتن کو16 ؍اپریل کو ایک دن کی ہڑتال کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے جو تجارتی کوئلہ کانکنی کے خلاف مظاہرہ کررہی ہے۔

ہڑتال کو ختم کرانے کی کوشش کے طور پر ریلوے اور کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے چار ٹریڈ یونینوں، بی ایم ایس ، ایچ ایم ایس ، اے آئی ٹی یو سی اور سی آئی ٹی یو کو ممبئی میں ایک میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔ جہاں ان یونینوں کے خدشات کو پوری طرح سنا گیا۔

اس کے نتیجے کے طور پر کوئلے کے سکریٹری کے ساتھ اگلے دور کی میٹنگ رکھی گئی جس کے نتیجے میں چار ٹریڈ یونینوں نے اس ہڑتال کو اصولی طور پر ختم کرنے سے اتفاق کیا۔ درحقیقت بی ایم ایس اور ایچ ایم ایس نےہڑتال ختم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے۔ اگرچہ اے آئی ٹی یو سی نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے اتفاق نہیں کیا لیکن بہرحال اس نے ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ ضرور کیا۔

سی آئی ٹی یو  ،واحد یونین ہے  جس نے ہڑتال کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا  اور تجارتی کانکنی کے خلاف احتجاجی دن منانے کی اپیل کی۔

پیداوار کو نقصان نہ پہنچے اسے یقینی بنانے کے لئے کول انڈیا کی انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے اور سی آئی ایل کی سبھی کانوں  پر کثیر جہتی منصوبے شروع کردیے جو اس طرح ہیں:

(الف)  امن برقرار رکھنے اور کانکنی   میں آنے والی کسی بھی روکاوٹ کو دور کرنے کیلئے سبھی متعلقہ کمپنیوں نے کانوں کے دہانوں پر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کا انتظام کرکے اپنا کام کاج تیز کردیا تاکہ ہڑتال میں حصہ لینے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔ اس قدم  کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس سے مظاہرین، کام رکوانے اور دھرنے پر بیٹھنے پر مجبور نہ کرسکے۔

(ب) سی آئی ایل کے افسران اور متعلقہ افسران نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے کیلئے پیداوار کے یونٹو ں میں 24 گھنٹے نگرانی برتنی شروع کردی۔

(ج) امن برقرار رہے اور کام کاج  بھی لگاتار جاری رہے ، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے نظم وضبط کے نظا م نے سی آئی ایل کے حکام کے ساتھ ملکر کام کیا۔

(د) سبھی متعلقہ فریقوں کو اطلاع دی گئی کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے خلاف  قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

(ر)  صورتحال پر لگاتار گہری نظر رکھنے کیلئے ہر علاقے ، متعلقہ جگہوں اور کول انڈیا میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ۔

(س) سبھی متعلقہ فریقوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ ہر دو گھنٹے بعد سی آئی ایل کو رپورٹ بھیجیں اور اس میں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتائیں۔  سی آئی ایل کی طرف سے اس تیاری کی وجہ سے مشکل سے ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔

یہ انتظامات اتنے وسیع تھے کہ آج سی آئی ایل کی سبھی ذیلی یونٹوں میں کام کاج معمول کے مطابق ہے۔ البتہ کچھ ہی جگہوں پر کام کاج میں روکاوٹ آئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دینے کی کوشش کی۔ لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے اور پیداوار سے متعلق سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر ن ہیں پڑا۔

ٹریڈ یونینوں اور سی آئی ایل انتظامیہ کی طرف سے مل جل کر کام کرنے سے انتہائی سنجیدگی اور ہم آہنگی کے ساتھ تعاون کرنے کی عکاسی ہوتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More