17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کول انڈیا لمٹیڈ رواں مالی سال کے دوران 710 ایم ٹی کوئلہ پیداوار کرے گی: جناب پرہلاد جوشی

Urdu News

نئی دہلی: کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل)710 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرے گی اور کمپنی سے کوئلے کی نکاسی کا نشانہ اس مالی سال کے دوران اسی کے بقدر یعنی 710 ملین ٹن رہے گا۔کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 22 اپریل 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کمپنی کی کارکردگی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ریاست کے زیر نگرانی مصروف عمل اس کمپنی کے لئے یہ نشانے طے کئے ہیں۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ کوئلے کی مانگ میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن ختم  ہونےکے بعد اضافہ ہوگا، لہٰذا میں نے سی آئی ایل کو ہدایت دی ہے کہ وہ 21-2020 کے مالی سال کے دوران پیداوار اور آف ٹیک کے نشانے 710 ملین ٹن کے بقدر رکھے۔

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر نے پورے سال کوئلہ پیداوار میں ہمہ گیری برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور سی آئی ایل انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات کرے، تاکہ پیداوار کا کام ہرگز متاثر نہ ہو اور مون سون کے سیزن میں بھی اسی رفتار سے چلتا رہے۔ انہوں نے سی آئی ایل کے حکام کو تلقین کی ہے کہ وہ تمام تر صارفین کو عمدہ کوئلہ فراہم کرائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام تر بجلی پلانٹوں پر سال کے دوران یعنی سال بھر کوئلہ دستیاب رہے۔

21-2020کے مالی سال کے لئے کمپنی کا اوور برڈن(او بی)ازالہ نشانہ اس میٹنگ میں 1580 مکعب میٹر طے کیا گیا تھا، جو اسے اپنے 1بی ٹی منصوبوں کے ساتھ حاصل کرنا ہے۔او بی ریمول کا مطلب مٹی کی اس اُوپری پرت کا ہٹایا جانا ہے، جہاں سے کوئلے کی پرتیں نظر آنے لگی ہیں اور کانکنی کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ انہیں ان کوئلہ سورماؤں پر فخر ہے، جو دن رات یہاں تک کہ کورونا وبائی مرض کے دوران بھی سخت محنت کررہے ہیں ۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ سی آئی ایل مقررہ تاریخ یا اس سے قبل تمام تر طے  شدہ نشانے حاصل کرلے گی۔

وزیر موصوف نے سی آئی ایل کی انتطامیہ سے مزید کہا کہ فی الحال کوئلہ درآمد کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ قائم کرے اور ان کی ضروریات کی تکمیل کرے اور انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ سی آئی ایل کوئلہ درآمد کے متبادل کے طورپر ایک تفصیلی منصوبہ بھی وضع کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More