21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کول انڈیا کی معاون کمپنی ایم سی ایل بھونیشور میں کووڈ-19 اسپتال کو فنڈ فراہم کرے گی: پرہلاد جوشی

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘ مہا ندی کول فیلڈ لیٹیڈ (ایم سی ایل)، مریضوں کے علاج کی لاگت سمیت بھوبنیشور میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے  کووڈ اسپتال کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ اس کے لئے ایم سی ایل نے فوری طور پر بطور ایڈوانس قبل ہی 7.31کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ یہ اسپتال اڈیشہ کے عوام کے لئے ایک عظیم  طبی اثاثہ ہے’’یہ بات کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اسپتال کے افتتاحی پروگرام میں کہی ہے۔

مہا ندی کول فیلڈ لمیٹیڈ (ایم سی ایل)، کول انڈیا کی ایک معاون کمپنی ہے اور یہ 500 بستروں نیز وینٹی لیٹروں کے ساتھ 25 آئی سی یو بستروں والے اسپتال کے تمام کاموں کے لئے سرمایہ فراہم کرتی ہے۔ اڈیشہ کے وزیراعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے اس اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور کوئلہ نیز کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس پروگرام میں موجود تھے۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ مرکزی حکومت کووڈ -19 کے مقابلے کے لئے ریاستی حکومتوں کو دستیاب ڈسٹرکٹ منرل فنڈ ( ڈی ایم ایف) کے باقیماندہ 30فیصد تک فنڈ کو استعمال میں لانے کی اجازت سے متعلق رہنما خطوط قبل ہی جاری کر دیئے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ اس  سے دھات کی دولت سے مالا مال اڈیشہ جیسی ریاست کو وبائی مرض سے جنگ لڑنے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طور پر کوئلہ اور کانکنی کی وزارت کے سرکاری دائرہ کار کے اداروں (پی ایس یو) کو کووڈ-19 کی جنگ میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ممکنہ مدد کے لئے ہدایت دے دی ہیں، کیونکہ اس وبا نے دنیا کے زیادہ تر ملکوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ پی ایس یو اس موقع پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

کول انڈیا کی معاون کمپنی نے 8 ریاستوں میں 1500 سے زائد قرنطینہ ؍ آئسولیشن بستر قائم کئے ہیں۔ اسی طرح نالکو نے جس کا صدر دفتر بھوبنیشور میں ہے، اس نے اپنے ملازمین سے اڈیشہ کے وزیراعلیٰ کے راحت فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ جو کہ 2.5 کروڑ روپے کی قدر ہوتی ہے، عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ نالکو نے کوراپُٹ ضلع میں اڈیشہ کی ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کئے جانے والے کووڈ -19 کے لئے مخصوص اسپتال کی سرمایہ کاری کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More