26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ ‘ٹیکہ اتسو’ کے تحت کووڈ ٹیکہ کاری مراکز اوریومیہ ٹیکہ کاری کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا

Urdu News

بھارت اپنی آبادی کے حساس طبقات کی ٹیکہ کاری کی کوششوں کو کثیرپہلو طریقوں سے زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوششیں کررہاہے تاکہ اپنی آبادی کو کووڈ -19 کے وائرس سے تحفظ فراہم کرسکے ۔ وزیراعظم کی جانب سے اس سلسلے میں جوواضح پیغام دیاگیاہے اس کے تحت 11سے 14اپریل کے دوران ٹیکہ اتسو منایاگیا اوراس سلسلے میں نجی اورکام کاج کے سرکاری مقامات پر متعدد جگہوں پرٹیکہ کاری کے مراکز قائم کئے گئے اوران کے ذریعہ ٹیکہ کاری عمل میں آئی ۔ایک اوسط کے مطابق کسی بھی ایک دن ہرحال میں 45000کووڈ ٹیکہ کاری مراکز مصروف عمل رہے ۔ پہلے دن ، دوسرے دن ، تیسرے دن اور چوتھے دن یعنی لگاتار 4دنوں تک ٹیکہ اتسورکے تحت بالترتیب67893،71000،63800اور 69974ٹیکہ کاری مراکز مصروف عمل رہے ۔ اس کے علاوہ ایک اوسط کے تحت اتوارکے روز نسبتاً کم تعداد میں (تقریباً16لاکھ ) ٹیکہ کاری عمل میں آئی تاہم ٹیکہ اتسو کے پہلے دن جو اتوار کا دن تھا 8بجے شام تک اس دن 27لاکھ ٹیکے لگائے گئے ۔

مصروف عمل کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پرلگنے والے ٹیکوں کی تعداد میں ہونے والا اضافہ

4روزہ ٹیکہ اتسور کے دوران بڑے زورشورسے ٹیکہ کاری عمل میں آئی ۔ 11اپریل کو2933418ٹیکے کی خوراکیں لگائی گئیں ۔ آئندہ روز 4004521ٹیکے لگائے گئے ۔ اس طریقے سے 13اور14 اپریل کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد بالترتیب2646528اور 3313848ہے ۔

ٹیکہ اتسو کے دوران جس قدرتعداد میں ٹیکہ کاری عمل میں آئی اس سے میں 12898314ٹیکے عوام الناس کو ملک بھرمیں مستحق گروپوں کی زمرہ بندی کے تحت لگائے گئے ۔

مجموعی طورپر3ریاستوں نے ایک کروڑسے زائد ٹیکہ کاری کی ہے ان ریاستوں میں مہاراشٹر ( 11119018)، راجستھان (10215471) اور اترپردیش (10017650) ٹیکہ کاری عمل میں آئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More