15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19وبائی مرض کے دوران عملے کو محفوظ رکھنے کے لئے شمالی ڈی ایم سی نے جامع اقدامات کئے

Urdu News

نئی دہلی: کووڈ-19وبائی مرض کی اس آزمائشی مدت کے دوران شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن(نارتھ ڈی ایم سی) نے اپنے تمام تر عملے کو ہر ممکن تحفظ اور مکمل طورپر زیر حفاظت لانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے متعدد جامع اقدامات کئے ہیں۔ شہر بھر میں کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں اور ان ہی کے لحاظ سے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔

شمالی ڈی ایم سی نے ہر ایک محدود کئے گئے زون کے باہر ڈاکنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ عملے کا ہر ایک رکن خواہ اس کا تعلق صفائی ستھرائی سے، انجینئرنگ سے ہو، صحت عامہ سے ہو یا کسی دیگر محکمے سے ہو، اپنی ڈیوٹی کا آغاز ان ہی ڈاکنگ اسٹیشنوں سے کرتا ہے۔عملے کا ہر فرد ڈیوٹی کے لئے یہیں رپورٹ کرتا ہے اور اسے یہیں پر معقول پی پی ای کِٹ فراہم کئے جاتے ہیں۔

اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ عملے کا ہر فرد محدود کئے گئے زون میں مکمل تحفظاتی انتظامات کے ساتھ ہی داخل ہو۔ کام مکمل کرنے کے بعد عملے کا ہر فرد واپس ڈاکنگ اسٹیشن کے اندر آکر اپنی آمد درج کراتا ہے، جہاں پر تحفظاتی لبادہ احتیاط کے ساتھ اتارا جاتا ہے اور بعد ازاں عملے کے رکن کو گھر لوٹنے سے قبل مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاتا ہے، تاکہ وہ واپس لوٹتے ہوئے اپنے ساتھ کسی بھی طرح کی چھوت لے کر نہ جائے۔

عملہ اراکین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ایک علیحدہ سہولت کے طورپر کھانا بھی فراہم کرایا جاتا ہے، کیونکہ محدود کئے گئے زونوں کے اندر کھانا کھانے کے ہر گز اجازت نہیں ہے۔ ان تمام تر سہولتوں کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے۔عملہ اراکین کو اس امر کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے  کہ تحفظاتی لبادہ اور دیگر سازو سامان کیسے پہنا جائے اور اسے پوری حفاظت کے ساتھ کیسے علیحدہ کیاجائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More