16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے جنگ کے لئے سی ایچ آئی آر –سی ایم ای آر آئی ،درگاپور کے ذریعہ ڈِس انفیکشن واک وے اور روڈ سینی ٹائزر یونٹ کا قیام

Urdu News

نئی دہلی،: نوول کورونا وائرس (کووڈ-19) کی دنیا بھر میں پھیلی خوفناک وبا کے پیش نظر  سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  (سی ایس آئی آرنے سائنس اور ٹکنالوجی کے  سولیوشن فراہم کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔درگاپور میں واقع سی ایس آئی آر کی ایک ممتاز انجیئنرنگ تجربہ گاہ  سی ایس آئی آر – سینٹرل میکنکل  انجیئنرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  (سی ایم ای آر آئی) نے ایسی ٹکنالوجیز اور مصنوعات  تیار کئے ہیں  جو   اس خطرناک وائرس کا  مقابلہ کرنے میں مدد  کرسکتی ہیں۔

چند کسٹمائزڈ  ٹکنالوجیز  کی تفصیل نیچے پیش کی جارہی ہے جو کہ  وقت کی ضرورت ہے:

ڈِس انفیکشن واک ویز: ۔ڈِس انفیکشن واک ویز کو اسوقت دستیاب  ایک جامع ترین  ڈِس انفیکٹنٹ ڈلیوری  سسٹم  سمجھا جاسکتاہے۔ یہ واک وے کسی  فرد کے کم از کم شیڈ وایئریا   میں زیادہ سے زیادہ ٹارگیٹ کوریج کو یقینی بناتا ہے۔  ان ڈس انفیکشن  واک ویز کو کئی طرح کے اہم مقامات مثلاً آیسولیشن/کورنٹین سہولتوں،بڑے پیمانے پر  منتقلی نظام کے  داخل ہونے کے  مقام ، میڈیکل سینٹر اور کسی دیگر ایسے مقام پرلگایاجاسکتا ہے جہاں پر  کافی تعداد میں  لوگوں کا آنا جانا ہو۔

سی ایس آئی آر –سی ایم ای آر آٓئی  کے ذریعہ تیار کئے گئے ڈس انفیکشن  واک وے   کی دو قسمیں  درج ذیل ہیں۔

  1. ڈس انفیشکن واک وے  کی نیومیٹک قسم: ڈس انفیشکن واک وے کی اس قسم میں زیادہ سے زیادہ دھند  تیار کرنے کئے جانے کو یقینی بنانے کے لئے 6بار پریشر ایئر  کمپریسر  لگائے جاتے ہیں۔ واک وے میں لگائے گئے سینسر  اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ  اس نظام کے  کام کرنے کی مدت 20 سیکنڈ سے 40 سیکنڈ تک ہوسکتی ہے۔اگرچہ اس قسم کی  ابتدائی لاگت  نسبتاً زیادہ ہے   لیکن  اس سسٹم کو چلانے کی لاگت اسسسٹم میں ڈس انفیکٹنٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی وجہ سے  کافی کم ہے۔  یہ سسٹم   سی  ایم ای آر آئی  میں  لگایا گیا ہے اور سی ایم ای آر آئی   انسٹی ٹیوٹ کے مین گیٹ پر  لگائے گئے واک وے  کی اونچائی دو میٹر، لمبائی 2.1 میٹر اورچوڑائی ایک میٹر ہے۔
  2. ڈس انفیکشن  واک وے کی  ہائیڈرولک  قسم :۔اس میں  ایک ہارس پاور کا پریشرائزڈ  موٹر  ہائی ویلوسٹی پمپ    اور زیادہ سے زیادہ   دھند کئے جانے کو یقینی بنانے کےلئے ضٗروری  سیٹ اپ نوزل  لگائے جاتے ہیں۔ اس قسم کی ابتدائی قیمت نسبتاً کم  ہے ۔واک میں لگائے گئے سینسر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ  سسٹم کی کام کرنے کی مدت 20 سیکنڈ سے 40 سیکنڈ کے درمیان رہے۔  ڈس انفیکشن واک وے  کی یہ قسم   سی ایم ای آر آئی  میڈیکل سینٹر میں لگائی گئی ہے۔

 نیشنل سائنس  سینٹر دہلی ، درگا پور میونسپل کارپوریشن  اور ایشور چندر  ہائی  اسکول  درگاپور  نے ڈس انفیکشن واک  وے لگانےمیں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Description: F:\New folder (5)\Disinfection Walkway 1.jpg         Description: C:\Users\USER\Downloads\Press\DMC\untitled-4-2.jpg

ڈِس انفیکشن واک وے                                ڈی ایم سی کے نمائندے ڈس انفیکش کا معائنہ کرتے ہوئے

روڈسینی ٹائزر یونٹ :

سی ایس آئی آر  – سی ایم ای آر آئی  روڈسینی ٹائزر یونٹ  ٹریکٹر پر لگایا گیا ایکروڈ سینی ٹائزر سسٹم  ہے۔  اس روڈ سینی ٹائزیشن یونٹ کو شاہراہوں  کی  لمبی پٹیوں   ٹول پلازہ وغیرہ جہاں پرٹریفک زیادہ ہو اور انفیکشن پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوں، کےآس پاس  موثر طریقے سےکام میں  لایا جاسکتا ہے ۔ اس کو ہاؤسنگ کمپلیکسوں ، آفس کمپلیکسوں  ، کھیل کے میدانوں  ،  اپارٹمنٹ عمارتوںوغیرہ میں  استعمال کیاجاسکتاہے۔

 روڈ سینی ٹائز 6 فٹ کا ہوتا ہے  جو کہ  سینی ٹائزر  کی موثر ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لئے  15 سے 35 بار  کے  پریشر کو استعمال کرتا ہے۔   سینی ٹائزر کے   زیادہ سے زیادہ   کوریج کو یقینی بنانے کے لئے  12 نوزل استعمال کئےجاتےہیں۔ یہ سسٹم  2 ہزار سے 5 ہزار لیٹر تک کے   ایک ٹینک اور 22 ایل ایم پی  کا ایک پمپ استعمال کرتا ہےجس کو  75 کلو میٹر تک کی  سڑ ک کی پٹی  کو سینی ٹائز کرنے کے لئے  استعمال  کیا جاسکتا ہے۔

اس یونٹ کا معائنہ کرنے کے بعد آسنسول میونسپل کارپوریشن  نے  ایسے چار  سسٹم کا  آرڈر دیا ہے جن میں سے  ایک پہلے ہی بھیجا جاچکا ہے۔درگا پور میونسپل کارپوریشن نے بھی  اس یونٹٹ میں  دلچسپی ظاہرکی ہے اور ان سے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کررہی ہے۔ کچھ ایم  ایس ایم ایز  اور اسمال بزنس کلسٹرز  نے بھی  یونٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے  اور ان سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

Description: untitled-7-5.jpg                 Description: Tractor operated road disinfection Spray System.jpg

ٹریکٹر سے چلنے والے روڈ ڈس انفیکشن اسپرے سسٹم کا مظاہرہ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More