نئیدہلی: ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی بندشوں میں اب رفتہ رفتہ نرمی دی جارہی ہے ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر ، جہاں کووڈ -19 کے پھیلنے کے لئے زیادہ خطرات ہیں، ان میں کام کاج کے لئے معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی ) اپ لوڈ کردئے ہیں۔ نئے رہنما خطوط کا مقصد کووڈ -19 کے موافق مزاج بنانا ہے تاکہ ٹرانسمیشن کی چین کو روکا جاسکے اور سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جاسکے ۔
دفاتر میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے (ایس او پی )
https://www.mohfw.gov.in/pdf/1SoPstobefollowedinOffices.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
عبادت گاہوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے ( ایس او پی )
https://www.mohfw.gov.in/pdf/2SoPstobefollowedinReligiousPlaces.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
ریستوران میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے ( ایس او پی )
https://www.mohfw.gov.in/pdf/3SoPstobefollowedinRestaurants.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
شاپنگ مال میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے ( ایس او پی )
https://www.mohfw.gov.in/pdf/4SoPstobefollowedinShoppingMalls.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
ہوٹلوں اوردیگر ہاسپٹلٹی اکائیوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے ( ایس او پی )
https://www.mohfw.gov.in/pdf/5SoPstobefollowedinHotelsandotherunits.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ -19 وبا کے پیش نظر سی ایس ( ایم اے ) مستفیدین کو اوپی ڈی میڈیسن تقسیم کرنے سے متعلق نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ نئے رہنماخطوط کو
https://www.mohfw.gov.in/pdf/OPDmedicinesspecialsanctionCOVID.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ -19 کے کل 5355مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔اس طرح کووڈ -19 کے کل ایک لاکھ 9462 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔کووڈ -19 کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 48.27 فیصد ہوگئی ہے ۔ فی الحال ملک میں ایک لاکھ 10 ہزار 960 کووڈ -19 کے فعال معاملات ہیں ۔ سبھی مریض زیر علاج ہیں۔
سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد اب بڑھ کر 507 ہوگئی ہے جبکہ نجی لیباریٹریوں کی تعداد اب بڑھ کر 217 ہوگئی ہے ۔اس طرح ملک میں کل 727 جانچ لیباریٹریاں ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 43 ہزار 661 نمونوںکی جانچ کی گئی ہے ۔ اب تک کل 43 لاکھ 86 ہزار 379 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔
5 جون 2020 کی تاریخ میں 957 کووڈ اسپتالوں کی دستیابی کے ساتھ کووڈ -19سے متعلق صحت بنیادی ڈھانچے کافی مستحکم ہیں ۔ ایک لاکھ 66 ہزار 460 آئیسولیشن بیڈ ، 21473 آئی سی یو بیڈ اور 72497 آکسیجن والے بیڈ کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق صحت بنیادی ڈھانچے کافی مضبوط ہیں۔ ایک لاکھ 32 ہزار 593 آئسولیشن بیڈ ،10903 آئی سی یو بیڈ اور 45562 آکسیجن والے بیڈ کے ساتھ ملک میں 2362 کووڈ -19 صحت مراکز کام کررہے ہیں۔11210 قرنطینہ مراکز ،7529 کووڈ معالجاتی مراکز ہیں ،جس میں 737886 بیڈ دستیاب ہیں۔ اب تک مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں / مرکزی اداروں کو 128.48 لاکھ این 95 ماسک اور 104.74 لاکھ ذاتی حفاظتی آلات ( پی پی ای ) فراہم کئے ہیں ۔
کووڈ -19سے متعلق مستند اور تازہ ترین جانکاری ،نیز متعلقہ تکنیکی معاملات ،رہنما خطوط اور ایڈوائزری کے لئے باقاعدگی کے ساتھ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں ۔
کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی سوالات ncov2019@gov.in. اور دیگر سوالات technicalquery.covid19@gov.in
اور@CovidIndiaSeva . بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ -19سے متعلق کسی بھی دیگر سوال کے لئے وزارت صحت اورخاندانی بہبودکے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 پرجاکر یا ٹول فری نمبر 1075 پر کال کریں ۔کووڈ -19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست